سرینگر، /07 مارچ /چندیگام، لولاب کے کئی سرکردہ سیاسی کارکنوں نے جمعرات کو پارٹی صدر سجاد غنی لون کی معزز موجودگی میں پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی بیان کے مطابق اس مو قعہ پر وائس چیر مین ڈی ڈی سی کپواڑہ اور حلقہ انچارج حاجی فاروق بھی موجود تھے۔
ایک اور جوئنگ تقریب میں اُرجو لنگیٹ کے درجنوں افراد نے بھی پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی جس میں پارٹی قائدین بشمول سابق ایم ایل اے ایڈوکیٹ بشیر احمد ڈار اور موجودہ ڈی ڈی سی چیئرمین کپواڑہ عرفان پنڈت پوری بھی موجود تھے۔
نئے شامل ہونے والوں سے خطاب کرتے ہوئے، پی سی صدر سجاد لون نے عوام پر مرکوز ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے پارٹی کے غیر متزلزل عزم پر زور دیا جو لوگوں کی امیدوں اور امنگوں سے ہم آہنگ ہو۔
انہوں نے کہاکہ پیپلز کانفرنس جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ایک ثابت قدم رہنما قوت کے طور پر کھڑی ہے، جو ترقی، اتحاد اور جامع ترقی کی طرف ایک راہ روشن کرتی ہے۔
اس موقع کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، لون نے عوام میں پیپلز کانفرنس کی وسیع پیمانے پر قبولیت کی تعریف کی اور اس کی مضبوط عوامی رسائی کی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے اعلان کیا کہ نئے اراکین کی شمولیت نہ صرف پیپلز کانفرنس کے بڑھتے ہوئی مقبولیت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ آوازوں کو وسعت دینے اور ہمارے خطے کی متنوع ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہمارے پختہ عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ ہم اپنے اجتماعی سفر کو ایک روشن، زیادہ جامع مستقبل کی طرف آگے بڑھانے کے لیے پوری طرح سے وقف ہیں،
نئے شامل ہونے والے ممبران نے پارٹی قیادت کی تعریف کی کہ انہوں نے انہیں ایک متعلقہ پلیٹ فارم فراہم کیا جبکہ انہوں نے پارٹی کی مضبوطی کے لیے تندہی سے کام کرنے کا عہد کیا۔
