• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری حلقے کیلئے امیدوار نامزد کیا

Online Editor by Online Editor
2024-04-02
in مقامی خبریں
A A
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری حلقے کیلئے امیدوار نامزد کیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر: نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما و تجربہ کار قبائلی سیاست دان میاں الطاف کو جنوبی کشمیر پیر پنجال پارلیمانی سیٹ کے لیے نیشنل کانفرنس کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ یہ اعلان پیر کے روز نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی ہیڈکوارٹر پر میاں الطاف احمد کی موجودگی میں کیا۔
اس موقعے پر پارٹی کے جنرل سکریٹری حاجی علی محمد ساگر، سٹیٹ سکریٹری چودھری محمد رمضان، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی اور پارٹی کے ترجمان اعلیٰ تنویر صادق موجود تھے۔ عمر عبداللہ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی اجازت سے اننت ناگ – راجوری – پونچھ لوک سبھا سیٹ کے لئے پارٹی کے سینیئر لیڈر اور تجربہ کار سیاست دان میاں الطاف احمد لہروی کو پارٹی کے امیدوار کے طور پر نامزد کرتا ہوں ‘۔
انہوں نے کہا کہ میاں الطاف احمد کو اس سیٹ کے لئے بطور امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ پارٹی نے لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘اس لوک سبھا سیٹ کے لئے میاں صاحب سے بہتر کوئی امیدوار نہیں ہے، لوگ ان کو اچھی طرح سے جانتے ہیں اور ان کے کام کرنے کے طریقے سے واقف ہیں ‘۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ ‘میاں صاحب نے کبھی لوگوں سے مذہب یا ذات پات کے نام پر ووٹ حاصل نہیں کیا ہے ‘۔ انہوں نے اس نشست کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ میاں الطاف احمد کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کے لئے سات مئی کو اس کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔
واضح رہے کہ میاں الطاف احمد کا پارلیمانی امیدوار کے طور انتخاب لڑنے کی قیاس آرائیاں اور افواہیں کئی ہفتوں سے جاری تھی جو کہ آج سچ ثابت ہوئی۔ میاں الطاف احمد کو راجوری، پونچھ، کولگام اور اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لیے ایک مضبوط دعویدار کے طور پر کھڑا کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے این سی میں میاں الطاف کا شمار ایک اہم رہنماؤں میں ہوتا ہے اور انہیں سینئیر گجر لیڈر کے طور بھی جانا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست کافی اہم نشست مانی جاتی ہے ،جس پر تمام سیاسی پارٹیوں کی کڑی نظریں ہیں، کیونکہ یہ ایک واحد نشست ہے جسے حد بندی کے دوران دو خطوں کو آپس میں منقسم کیا گیا ،اس سے قبل مذکورہ نشست جنوبی کشمیر کے چار اضلاع اننت ناگ ،پلوامہ ،شوپیاں اور کولگام پر منحصر تھا،تاہم حد بندی کے بعد پلوامہ ضلع اور شوپیاں کا کچھ حصہ سرینگر پارلیمانی سیٹ کے ساتھ ملایا گیا جبکہ اننت ناگ کو راجوری پونچھ کے ساتھ جوڑ دیا گیا۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پر امن انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے :پولیس سربراہ آر آر سوین

Next Post

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل معمول سے زیادہ ریکارڈ

کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار، شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan