• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

98 فیصد مسلمانوں والی سیٹ پر بی جے پی کی کڑی ٹکر

Online Editor by Online Editor
2024-10-09
in مقامی خبریں
A A
کرگل وجے دیوس پر بی جے پی کی لال چوک میں تقریب
FacebookTwitterWhatsappEmail

نیوز ڈیسک

سری نگر: جموں و کشمیر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج پر غور و خوض اور ہار جیت کا تجزیہ جاری ہے۔ گذشتہ روز آٹھ اکتوبر کو سامنے آئے جموں و کشمیر کے نتائج میں نیشنل کانفرنس نے 42 اور کانگریس نے 6 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، جب کہ بی جے پی کو 29 سیٹیں ملیں۔ اسی کے ساتھ انڈیا اتحاد نے اکثریت حاصل کر لی ہے۔ دیگر پارٹیوں میں پی ڈی پی کو تین، پیپلز کانفرنس، عام آدمی پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی کو ایک ایک سیٹوں پر جیت ملی، جب کہ آزاد امیدواروں نے 9 نشستوں پر کامیابی درج کی۔دریں اثنا جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کی گریز اسمبلی سیٹ موضوع بحث ہے، جہاں بی جے پی کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ زبردست مسلم اکثریت والی سیٹ پر بی جے پی امیدوار جیتتے جیتتے رہ گیا۔ یہاں بی جے پی امیدوار صرف 1100 ووٹوں سے پیچھے رہ گیا۔
این سی امیدوار سے بی جے پی کا مقابلہ
گریز اسمبلی سیٹ پر بی جے پی نے فقیر محمد خان کو میدان میں اتارا تھا۔ ان کا مقابلہ نیشنل کانفرنس کے نذیر احمد خان سے تھا۔ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر موجود اعداد و شمار کے مطابق نذیر کو کل 8378 ووٹ ملے جب کہ بی جے پی امیدوار فقیر کو 7246 ووٹ ملے۔ اس طرح وہ صرف 1132 ووٹوں سے ہار گئے۔
گریز حلقے میں 98 فیصد مسلم آبادی
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بارہمولہ کی گریز اسمبلی حلقے میں مسلمانوں کی آبادی 98 فیصد ہے۔ ایسے میں بی جے پی امیدوار کے لیے یہاں سے حریف امیدوار نذیر احمد خان کو اتنی کڑی ٹکر دینا بہت سے لوگوں کے لیے باعث حیرت ہے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ یہ پارٹی نہیں بلکہ امیدوار کی مقبولیت کی بدولت ہوا ہوگا۔ یہاں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے نثار احمد لون 1966 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔
نذیر کو 2014 میں 100 ووٹوں سے کامیابی ملی
قابل ذکر ہے کہ 2014 میں بھی نذیر نے اس سیٹ سے صرف 100 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سے قبل نذیر احمد خان 2002 اور 2008 میں بھی اسی نشست سے منتخب ہوئے تھے جب کہ فقیر محمد خان 1996 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہوئے تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں شمیم فردوس، سکینہ مسعود اور شگن پریہار کی کامیابی

Next Post

کانگریس صدر طارق حمید قرہ کی این سی قیادت سے ملاقات

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
کانگریس صدر طارق حمید قرہ کی این سی قیادت سے ملاقات

کانگریس صدر طارق حمید قرہ کی این سی قیادت سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan