• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

ہم جموں و کشمیر میں این سی۔ کانگریس حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے: اروند کیجروال

Online Editor by Online Editor
2024-10-14
in مقامی خبریں
A A
ہم جموں و کشمیر میں این سی۔ کانگریس حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے: اروند کیجروال
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں: دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال اتوار کو جموں ڈویژن کے ڈوڈہ ضلع میں عام آدمی پارٹی کی جیت پر عوام کا شکریہ ادا کرنے پہنچے۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوار معراج ملک ڈوڈہ ایسٹ سے جیت کر اسمبلی پہنچ گئے ہیں۔

اروند کیجریوال نے عمر عبداللہ کو بھی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں عمر عبداللہ کو جموں و کشمیر کا نیا وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ہم ان کی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔’ انہوں نے کہا کہ ‘جموں اور کشمیر اب ایک یونین ٹیریٹری ہے اور ایل جی کے پاس تمام اختیارات ہیں۔’ اگر عمر عبداللہ کو حکومت چلانے میں کوئی مسئلہ درپیش ہے تو مجھ سے پوچھیں، میں دہلی کو چلانا جانتا ہوں۔

اس دوران عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے بھی ممبئی میں این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل پر اپنا ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر میں جس طرح سے لاء اینڈ آرڈر ٹوٹا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بابا صدیقی کے قتل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘ہمیں یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا کہ مہاراشٹر میں امن و امان کس طرح ٹوٹ گیا ہے۔ نہ صرف مہاراشٹر بلکہ دہلی میں بھی جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ جرائم پر قابو پایا جائے اور لوگوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال نے بھی ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے اور این سی پی لیڈر بابا صدیقی کو ممبئی میں سرعام گولی مار دیے جانے کے واقعے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ کم و بیش یہی ماحول دہلی میں بھی بنا ہے۔ یہ لوگ پورے ملک میں گینگسٹر راج لانا چاہتے ہیں۔ اب عوام کو ان کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔

ساتھ ہی ڈوڈہ میں پارٹی کی جیت پر کیجریوال نے کہا کہ لوگوں نے ایمانداری اور ترقی کی سیاست کو ووٹ دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی، پارٹی نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح دہلی اور پنجاب میں ترقی ہوئی ہے اسی طرح ڈوڈہ میں بھی ترقی ہوگی۔ رکن اسمبلی ڈوڈہ مہراج ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ‘میں ڈوڈہ کے لوگوں سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔ کیونکہ عوام نے مجھے منتخب کیا ہے۔ مجھے یہاں کے لوگوں کے لیے کام کرنا ہے اور عام آدمی پارٹی کو آگے لے جانا ہے۔’

انہوں نے کہا کہ ان کی لڑائی بدعنوانی کے خلاف ہے۔ ان کی لڑائی ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں سے ہے۔ ڈوڈہ ایسٹ سے عام آدمی پارٹی ایم ایل اے نے کہا کہ ‘میں یہاں آنے کے لیے اروند کیجریوال کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔’ مہراج ملک نے کہا کہ وہ نیشنل کانفرنس کی حمایت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ حکومت لوگوں کے لیے کام کرے گی۔’

جموں و کشمیر میں ایک دہائی کے بعد ہوئے اسمبلی انتخابات میں کل 90 سیٹوں میں سے نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے 48 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، بی جے پی نے 29 سیٹیں، پی ڈی پی نے تین، عام آدمی پارٹی نے ایک اور آزاد امیدواروں نے 7 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بی جے پی نے قانون ساز پارٹی کا اجلاس طلب کیا

Next Post

سرحدی علاقوں میں ترقی کا مرکز کا دعویٰ بے بنیاد: انجینیئر رشید

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
مودی سرکار کو مسئلہ کشمیر پرامن طریقے سے حل کرنے پر مجبور کروں گا: انجینئر رشید

سرحدی علاقوں میں ترقی کا مرکز کا دعویٰ بے بنیاد: انجینیئر رشید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan