• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

اللہ تعالیٰ پر کامل یقین رکھیں، غیر اسلامی عقائد و نظریات سے دور رہیں: میرواعظ

Online Editor by Online Editor
2024-10-19
in مقامی خبریں
A A
اللہ تعالیٰ پر کامل یقین رکھیں، غیر اسلامی عقائد و نظریات سے دور رہیں: میرواعظ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر: ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے عقیدہ توحید کی اہمیت اور بنیادی ضرورت کو واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان توہمات کا شکار ہو اور بدشگونی، بدفالی اور غیر اسلامی تعویذ گنڈے اور جادو ٹونے کے ہتھکنڈوں میں ملوث ہو، یہ انتہائی بدقسمتی اور عقیدے کی کمزوری بلکہ بد عقیدگی کی غماز ہے جس کا اسلامی تعلیمات سے کوئی جوڑ نہیں ہے۔ چنانچہ آئے دن ایسی اطلاعات مل رہی ہیں کہ قبرستانوں سے تعویذ، فلیدے اور سحر شدہ چیزیں برآمد ہو رہی ہیں۔ جانوروں اور پرندوں کو بھی بخشا نہیں جارہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔
آج مرکزی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل اپنے اصلاحی مواعظ حسنہ میں میرواعظ نے مسلمانوں کو تلقین کی کہ وہ اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات پر مکمل ایمان اور تقدیر یقین کے ساتھ ساتھ غیر اسلامی عقائد اور افکار و نظریات سے دور رہنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور اللہ تبارک و تعالیٰ کی ذات پر توکل اور بھروسہ رکھیں، جس کے حکم کے بغیر ایک پتہ بھی نہیں ہل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بڑا المیہ ہے کہ کشمیر جو اہل اسلام اور اولیائے کرام کی سرزمین رہی ہے اور جنہوں نے بڑی محنت، مجاہدہ اور عرق ریزی کے ساتھ یہاں عقائد و اعمال کی تصحیح اور اصلاح کی ہے۔ افسوس آج ہماری اکثریت توہم پرستی کی شکار ہوتی جارہی ہے اور ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں، جن کا دور دور تک اسلام اور ایمان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اس دوران میرواعظ نے کشتواڑ کے ملوار وارون اور گریز کے آگ سے متاثرہ خاندانوں کی باز آبادکاری کے لیے ملت کشمیر سے بھر پور مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دارالخیر میرواعظ منزل نے ان متاثرہ لوگوں کی امداد کے لیے مہم کا آغاز کیا ہے اور کشتواڑ علاقے میں پہلے ہی سے ایک فلاحی ادارہ ”ابابیل“ متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہے اور دارالخیر میرواعظ منزل اپنا امدادی سامان بھی اسی ادارے کے سپرد کرے گا، تاکہ مستحق افراد میں اس کی منصفانہ تقسیم عمل میں آسکے اور اگر کوئی صاحب خیر فرد اس ضمن میں ذاتی طور مدد کرنے کا خواہاں ہے تو وہ متذکرہ ادارہ سے بھی رابطہ قائم کرسکتا ہے۔
میرواعظ نے امید ظاہر کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں اہلیان کشمیر کشتواڑ اور گریز کے متاثرہ خاندانوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے بجائے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی بھر پور امداد سے نوازیں گے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

باغِ سراب: ایک خواہش اور حقیقت کا سفر

Next Post

کیا کابینہ کی قرارداد مرکز کو ریاستی حیثیت بحال کرنے پر مجبور کرے گی؟

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
جموں و کشمیر اسمبلی الیکشن: ریاست بھر میں سیاسی سرگرمیاں تیز

کیا کابینہ کی قرارداد مرکز کو ریاستی حیثیت بحال کرنے پر مجبور کرے گی؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan