• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جون ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری کے باوجود زمستانی ہوائوں کا زور جاری

Online Editor by Online Editor
2024-12-22
in مقامی خبریں
A A
کشمیر میں تازہ برف باری کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں بہتری، گلمرگ سرد ترین جگہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر، 22 دسمبر (یو این آئی) وادی کشمیر میں سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ چلہ کلان کے دوسرے دن شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری درج ہونے کے باوجود زمستانی ہوائوں کا زور جاری رہا جس کے نتیجے میں لوگوں کو گوناگوں مسائل سے دوچار ہونا پڑا۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران شبانہ درجہ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ کی بہتری واقع ہونے کا امکان ہے۔
کشمیر ویتھر کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب درجہ حرارت منفی8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکرڈ ہوکر 30 برسوں کے بعد سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔جنوبی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جبکہ زوجیلا پر کم سے کم درجہ حرارت منفی22.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔جنوبی کشمیر ے شوپیاں، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی8.1 ڈگری سینٹی گریڈ، منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی ڈگری 5.8 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔وسطی کشمیر کے بڈگام اور اننت ناگ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی5.3 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ادھر شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث وادی کے شہر و دیہات میں پانی کے ذخائر اور گھروں میں نصب نلوں کے جم کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو صبح کے وقت پانی کی شدید قلت سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ وادی میں اگلے ایک دو دنوں کے دوران شبانہ درجہ حرارت میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ درج ہو سکتا ہے جبکہ اس کے بعد 26 دسمبر تک ایک بار ھر 2 سے 3 ڈگری کی گراوٹ ریکارڈ ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اہم گزرگاہوں اور اونچی جگہوں کی سڑکوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے پیش نظر، سیاحوں/ مسافروں کو انتظامیہ کی طرف سے جاری ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 21 اور 22 دسمبر کو موسم مجموعی طور ر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران21 دسمبر کی شام کو بعض پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہےانہوں نے کہا کہ بعد میں 22 سے 26 دسمبر تک وادی میں موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 27 اور 28 دسمبر کو پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارشوں یا برف باری متوقع ہے جس کا سلسلہ 27 دسمبر کے دوہر سے شروع ہو کر 28 دسمبر کے سہہ پہر تک جاری رہ سکتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ چلہ کلان جو ’شہنشہاہ زمستان‘ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے،21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

این ڈی اے میں شامل ہونے کی خبریں من گھڑت اور حقیقت سے کوسوں دور :تنویر صادق

Next Post

آغا روح اللہ مہدی کا کل وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

آغا روح اللہ مہدی کا کل وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan