• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, جون ۶, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

واجپائی جی نے قوم کے انتہائی پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نظریاتی سرحدوں کو عبور کیا: محبوبہ مفتی

Online Editor by Online Editor
2024-12-25
in مقامی خبریں
A A
واجپائی جی نے قوم کے انتہائی پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نظریاتی سرحدوں کو عبور کیا: محبوبہ مفتی
FacebookTwitterWhatsappEmail

 

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی 100ویں یوم پیدائش کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی واجپائی نے قوم بالخصوص جموں وکشمیر کو درپیش انتہائی پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نظریاتی سرحدوں کو عبور کیا۔انہوں نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں اٹل بہاری واجپائی کے بطور وزیر اعظم کے دور کو جموں و کشمیر کے لیے ایک سنہری دور قرار دیا اور کہا کہ اس دور میں انسانیت، جمہوریت اور کشمیریت کے ان کے وژن نے خطے کے مسائل کے حل کے لیے ان کے نقطہ نظر کو تشکیل دیا۔ان کا کہنا تھا: اپنے نظریاتی پس منظر کے باوجود واجپائی جی نے متعصبانہ سیاست سے اوپر اٹھ کر پاکستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا، ان کا یہ عقیدہ کہ ‘پڑوسی بدلے نہیں جا سکتے لیکن تعلقات کا از سر نو تصور کیا جا سکتا ہے ‘ ان کی مدبرانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت تھا’۔

سابق وزیر اعلیٰ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح واجپائی کی پاکستان تک رسائی، بشمول 1999 میں لاہور کا تاریخی بس سفر اور اس کے بعد امن کے اقدامات نے برصغیر میں اعتماد سازی اور تناؤ کو کم کرنے کی بنیاد رکھی۔انہوں نے واجپائی کو جرات مندانہ قدم اٹھانے پر آمادہ کرنے میں مفتی محمد سعید کے کردار کو کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ کس طرح واجپائی نے مفتی سعید کی بصیرت کے ساتھ، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اس پار لوگوں سے لوگوں کے رابطوں کو آسان بنایا، جنگ بندی شروع کی، اور آگے بڑھنے کے واحد راستے کے طور پر مفاہمت پر زور دیا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو دہائیوں سے جاری تشدد اور غیر یقینی صورتحال سے باہر نکالنے کے لیے آج بھی ایسی ہی قیادت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا: ‘ہمیں ایسے لیڈروں کی ضرورت ہے جو تفرقہ انگیز سیاست سے اوپر اٹھ سکیں، اعتماد کو ابھاریں، اور نہ صرف خطے کے اندر بلکہ پورے برصغیر میں تقسیم کے خلا کو پُر کر سکیں’۔ان کا بیان میں مزید کہنا تھا کہ واجپائی جی کی وراثت ہمیں یاد دلاتی ہے کہ جموں و کشمیر امن کے پل کے طور پر کام کر سکتا ہے ۔یو این آئی

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

Next Post

جموں و کشمیر میں کرسمس کا تہوارمذہبی جوش و خروش سے منایا گیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
جموں و کشمیر میں کرسمس کا تہوارمذہبی جوش و خروش سے منایا گیا

جموں و کشمیر میں کرسمس کا تہوارمذہبی جوش و خروش سے منایا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan