• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, جون ۷, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جموں و کشمیر میں کرسمس کا تہوارمذہبی جوش و خروش سے منایا گیا

Online Editor by Online Editor
2024-12-25
in مقامی خبریں
A A
جموں و کشمیر میں کرسمس کا تہوارمذہبی جوش و خروش سے منایا گیا
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر25دسمبر:دنیا بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی بدھ کے روز شدید سردی مگر خشک موسم کے بیچ مسیحی برادری کا مشہور تہوار کرسمس انتہائی مذہبی تزک و احتشام سے منایا گیا۔اس سلسلے میں یہاں مولانا آزاد روڈ پرواقع ہولی فیملی کیتھولک چرچ میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی جس میں عقیدتمندوں کی ایک اچھی خاصی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ وادی میں امن و امان کی بحالی اور خوشحالی کے لئے دعائیں بھی مانگی گئیں اور لوگوں میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔دعائیہ مجالس کے دوران حضرت عیسی مسیح کی تعلیمات پر سیر حاصل روشنی ڈالی گئی اور لوگوں سے ان تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں مشعل راہ بنانے کی تعلقین کی گئی نیز دنیا کے لئے امن و شانتی کے لئے خاص طورپر دعائیں کی گئیں۔
اس موقع پر عقیدت مندوں کو ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے اور بچوں میں تحائف اور مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا۔لال چوک میں قائم چر چ میں دلی سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون عقیدت مند نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح سے دہلی میں تمام مذہبوں کے لوگ ایک دوسرے کے تہواروں کو مل جل کر مناتے ہیں میں نے ایسا ہی یہاں بھی دیکھا۔
انہوں نے کہاکہ میں یہاں سری نگر کی اپنی ایک دوست کے ساتھ آئی اور ہم نے مل کر یہاں پر تہوارمنایا۔ایک اور عقیدت مند نے بتایا ‘ہم نے آج اس مقدس موقع پر دنیا بھر خاص طورپر کشمیر کے لئے امن اور ترقی کی دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ یہاں مقامی لوگوں کے علاوہ ملک کی مختلف حصوں کے لوگ موجود ہیں جو ہمارے اتحاد کا ایک مظہر ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لوگ یہاں چرچ کی خود آرائش اور زیبائش کرتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں مذہبی بھائی چارہ قائم ودائم ہے ۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں بھی کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا، جہاں اس مقدس تہوار سے قبل ہی غیر مقامی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد پہنچ گئی تھی۔ وادی کے ساتھ ساتھ جموں میں بھی کرسمس کا تہور احتشام کے ساتھ منایا گیا۔نامہ نگار نے بتایا کہ جموں میں بھی کرسمس تہوار کے پیش نظر تمام گرجا گھروں کو سجایا سنوارا گیا تھا اور ان میں صبح سے ہی عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہا ہے ۔بتادیں کہ کرسمس کا تہوار دنیا بھر میں 25دسمبر کو انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے ، یہ تہوار عیسیٰ مسیح کی یوم پیدائش کے طورپر منایا جاتا ہے ۔یو این آئی

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

واجپائی جی نے قوم کے انتہائی پیچیدہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے نظریاتی سرحدوں کو عبور کیا: محبوبہ مفتی

Next Post

کشمیر میں حضرت ابوبکر صدیق(رض) کا عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
سرینگر سے روح اللہ مہدی فاتح، مداحوں میں خوشی

ریزرویشن معاملہ: الطاف بخاری اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں :آغاروح اللہ

2024-12-27
Next Post
ممکنہ طور پرعیدالفطر کی تقریب سعید21اپریل کومنائے جانے کے پیش نظرکشمیرمیںجمعتہ الوداع منایاگیا

کشمیر میں حضرت ابوبکر صدیق(رض) کا عرس عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan