سری نگر،17 جولائی:
جنوبی ضلع پلوامہ کے گانگو علاقے میں مشتبہ جنگجووں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہوا ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کے روز گانگو پلوامہ میں پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ پارٹی پر ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کی ۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم وہ زخمی کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ مہلوک اہلکار کی شناخت اے ایس آئی ونود کمار کے بطور ہوئی ہے ۔
اُن کے مطابق پولیس ، سی آر پی ایف اور فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
