جموں، 12 نومبر:
جموں و کشمیر اور لداخ میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کے دراس شہر میں کم سے کم درجہ حرارت مائنس 10.7 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے کے ایک اہلکار نے کہا کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہا اور اگلے 24 گھنٹوں تک یہی صورتحال برقرار رہے گی۔ اس دوران سرینگر میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں مائنس 3.7 اور گلمرگ میں مائنس 4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران کرگل میں مائنس 6.2 اور لیہہ میں مائنس 8.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جبکہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سیلسیس، کٹرا میں 10.4، بٹوت میں 5، بانہال 4.6 اور بھدرواہ میں 1.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
