جموں/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج جموں و کشمیر میں ریل کے بنیادی ڈھانچے اور کنکٹویٹی میں اِنقلاب لانے اور متعدد ریلوے پروجیکٹوں کو جموںوکشمیر یوٹی کے لوگوں کے لئے وقف کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ اَدا کیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج 85,000 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور اُنہیں وقف کیا۔ اُنہوں نے سری نگر ریلوے سٹیشن پر پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر اور سانبہ میں گتی شکتی ٹرمینل کا اِفتتاح کیا۔
وزیر اعظم نے اننت ناگ، اَونتی پورہ، بانہال، بارہمولہ، بڈگام، جموں، قاضی گنڈ، کٹرہ، سری نگر، بجبہاڑہ، کٹھوعہ، پانپور، پٹن، کاکاپورہ، پنزگام، سدور، مزوم ریلوے سٹیشنوں اور شری ماتا ویشنودیوی کٹرہ ریلوے سٹیشن پر ریل کوچ ریستوراںمیں ”ون سٹیشن وَن پروڈکٹ (او ایس او پی)“سٹالوں کو وقف کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ایک ٹویٹ میں کہا،”ملک میں ریلوے کنکٹویٹی اور بنیاد ی ڈھانچے کے لئے ایک اہم دِن ہے ۔
وزیر اعظم نریندرمودی جی نے 85,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ریلوے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جو مختلف ریاستوں اور جموںوکشمیر یوٹی کی اِقتصادی سمت کو تشکیل دیں گے ۔جموں و کشمیر میں ریل بنیادی ڈھانچے اور کنکٹویٹی میں اِنقلاب لانے کے لئے وزیر اعظم کا مشکور ہوں۔ سری نگر ریلوے سٹیشن پر پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی کیندر (پی ایم بی جے کے) کے اِفتتاح سے مسافروں کو سستی قیمتوں پر معیاری ادویات اور بہت سے لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
اننت ناگ، پانپور، پٹن، کاکا پورہ، پنزگام، سدور، مزوم، اونتی پورہ، بانہال، بارہمولہ، بڈگام، جموں، قاضی گنڈ، کٹرہ، سری نگر، بجبہاڑہ، کٹھوعہ میں ”ون سٹیشن ون پروڈکٹ (او ایس او پی) “سٹال پسماندہ طبقوں کے کاریگروں کو آمدنی کے اِضافی مواقع فراہم کریں گے۔ وَن سٹیشن وَن پروڈکٹ (او ایس او پی) ان علاقوں کے ورثے کو فروغ دے گا اور اس سے” ووکل فار لوکل “ اور ”وَن ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ مہم“ کو بھی تقویت ملے گی۔ یہ سٹال مسافروں کو مستند مقامی سامان کا تجربہ کرنے اور خریدنے کا موقع فراہم کریں گے۔ گتی شکتی ٹرمینل پورے خطے میں ٹرانسپورٹیشن کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے اور سامان کی آمد رفت کوہموار کرنے میں اہم کردار اَدا کرے گا۔“
