سرینگر //بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے پیر کے روز کہاکہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر یوٹی میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ اسمبلی چناو کرانے کا فیصلہ نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی پارٹیوں کو اس حوالے سے الیکشن کمیشن پر انگلی نہیں اٹھانی چاہئے۔
جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے کہاکہ جموں وکشمیر میں لوک سبھا انتخابات کی خاطر بھارتیہ جنتاپارٹی پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں کے دوران جموں وکشمیر میں بھاجپا کی جانب سے بڑی عوامی ریلیاں منعقد کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کی پانچ نشستوں پر جیت کی خاطر بی جے پی نے کمرکس لی ہے ۔
ان کے مطابق ہم نے ڈیلوپمنٹ کام کئے ہیں اسی کو لے کر لوگوں کے پاس جا کر ووٹ مانگیں۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بنانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں رویندر رینا نے کہاکہ جموں وکشمیر ایک حساس خط ہے لہذا چناو کمیشن نے اسمبلی چناو نہ کرانے کافیصلہ سوچ سمجھ کر لیا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی وجوہاتکی بنا پرہی یوٹی میں اسمبلی چناو کو موخرکیا گیا ۔ ان کے مطابق ہمیں پوری امید ہے کہ لوک سبھا چناو کے بعد جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات بھی منعقد ہونگے۔
