• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے دوران امیدواروں، ملازمین پر کڑی نظر: پولے

Online Editor by Online Editor
2024-05-04
in اہم ترین
A A
جموں و کشمیر میں ایندھن کی کوئی کمی نہیں: صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پول
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر: وادی کشمیر کی تین پارلیمانی نشستوں پر 13 مئی سے انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ سرینگر پارلیمانی نشست پر 13 مئی، بارہمولہ حلقے میں 20 مئی اور اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ پر 25 مئی کو انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا نے سیکورٹی فورسز کی معاونت کے ساتھ تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
پنڈورنگ پولے نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سرینگر پارلیمانی نشست پر انتخابات منعقد کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور اب محض 13 مئی کے دن کا انتظار ہے کہ جب لوگ پولنگ مرکوز کا رخ کرکے اپنی حق رائے ظاہر کریں گے۔ انکا کہنا ہے کہ پولنگ مراکز پر سیکورٹی کی تعیناتی اور امیدواروں کی حفاظت کے لئے سیکورٹی اہلکار تعینات کرنے کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران پولے نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت اور امیدواروں کو یکساں انتخابی مہم چلانے کا موقع دیا جا رہا ہے اور کسی بھی پارٹی یا امیدوار کے ساتھ جانبدارانہ رویہ اختیار نہیں کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بارہمولہ حلقے میں ضلع کپوارہ کے کرناہ، مچھیل، اور بانڈی پورہ ضلع کے گریز جیسے دور افتادہ علاقوں میں پولنگ مواد اور عملے کو پہچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور اگر خصوصی جہازوں کی بھی ضرورت پڑی تو ان کا استعمال کرنے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ پولے کا کہنا ہے کہ ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ضابطہ اخلاق) کی خلاف ورزی کرنے والے امیدوار یا سرکاری ملازمین پر کڑی نگرانی رکھی جا رہی ہے اور ہر شکایت کو الیکشن کے ضابطوں اور سنجیدگی سے نپٹا جائے گا۔
پولے نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی وجہ سے ان علاقوں میں ووٹنگ کا عمل پر امن رہے گا کیونکہ پڑوسی ملک یعنی پاکستان کے ساتھ جنگ بندی سے وہاں پولنگ میں کوئی رکاوٹ نہیں پڑے گی۔ پولے نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے معمر اور بیمار افراد کے لئے گھروں میں ہی ووٹنگ کی سہولیات دستیاب رکھی ہیں تاکہ یہ افراد اپنی حق رائے دیہی سے محروم نہ رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جسمانی طور خاص افراد کے لئے بھی اسپیشل پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جہاں ان افراد کے لئے سہولیات میسر رکھی گئی ہے تاکہ انکو ووٹ ڈالنے میں آسانی رہے۔
پی کے پولے کا کہنا ہے کہ جسمانی طور خاص ملازمین کو ان کی مرضی کے مطابق ہی الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کیا جا رہا ہے تاکہ اس نوعیت کے ووٹرز اور افراد کو یہ پیغام ملے کہ وہ بھی ووٹ دینے کے لئے اتنے ہی اہم ہیں جتنے کہ سبھی عام ووٹرز ہیں۔ دریں اثناء، اننت ناگ – راجوری نشست پر الیکشن کو مؤخر کرنے کے سوال کا جواب دینے پر چیف الیکٹورل آفیسر نے جواب دینے سے گریز کر کے کہا کہ ’’الیکشن کی تاریخ طے کرنا یا مؤخر کرنا الیکشن کمیشن آف انڈیا کا کام ہے، چیف الیکٹورل آفیسر محض انتخابات کی تیاریوں کے لئے ہوتا ہے۔‘‘

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بارہمولہ میں چھ کنال دس مرلہ اراضی قرق

Next Post

چیف سکریٹری نے کلسٹر یونیورسٹیوں جموں، سری نگر کے مسائل کا جائزہ لیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

2024-12-25
وادی  میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

2024-12-25
Next Post
چیف سکریٹری نے کلسٹر یونیورسٹیوں جموں، سری نگر کے مسائل کا جائزہ لیا

چیف سکریٹری نے کلسٹر یونیورسٹیوں جموں، سری نگر کے مسائل کا جائزہ لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan