• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

عوام کے وسیع تر مفاد کیلئےروایتی جماعتوں کی انتخابی شکست ناگزیر: الطاف بخاری

Online Editor by Online Editor
2024-05-16
in اہم ترین
A A
جموں وکشمیر میں لوگوں کا مزاج بی جے پی کے خلاف ہے: سید محمد الطاف بخاری
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر: اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے کہا ہے کہ روایتی پارٹیوں کی انتخابی شکست کو یقینی بنانا جموں و کشمیر کے عوام کے وسیع تر مفاد میں ہے۔ان کا کہنا تھا، ’’جموں و کشمیر کے لوگوں کے وسیع تر مفادات کے لیے روایتی پارٹیوں کے لیے انتخابی شکست کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ کیونکہ یہ جماعتیں اپنے سیاسی فائدے کی خاطر اس خطے اور اس کے لوگوں کو مسلسل مصیبتوں اور مصائب سے دوچار رکھنے کے ساتھ ساتھ اس خطے کو تشدد کی طرف دھکیلنے پر تلی ہوئی ہیں، جیسا کہ یہ جماعتیں گزشتہ سات دہائیوں سے کر تی آئی ہیں۔‘‘
سید محمد الطاف بخاری نے ان باتوں کا اظہار آج اوڑی میں کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ 20 مئی کو ہونے والے بارہمولہ حلقہ کے پارلیمانی انتخابات میں پیپلز کانفرنس کے رہنما سجاد غنی لون کی حمایت میں اپنا ووٹ دیں۔انہوں نے کہا، ’’جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہم نے وسیع تر عوامی مفاد کے لیے سجاد لون صاحب کی حمایت میں اس حلقے کو خالی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سجاد صاحب کی جیت کو یقینی بنانا اب ہماری ذمہ داری ہے۔ ان کی جیت ہماری کامیابی کی علامت ہوگی، اور مجھے پورا یقین ہے کہ اپنی پارٹی سجاد لون صاحب کے حق میں برتری کو یقینی بنائے گی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’آپ کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ روایتی سیاسی جماعتوں کے برعکس، اپنی پارٹی کی پالیسیاں اور ایجنڈا سچائی اور دیانت کی سیاست پر مشتمل ہیں۔ ہم گمراہ کن بیانیوں اور جھوٹے وعدوں کے ذریعے لوگوں کو اپنی جانب راغب کرنے میں یقین نہیں رکھتے ہیں۔ ہم ہمیشہ عوام کو سچ بتانے کے وعدہ بند ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ اب لوگ یہ بات سمجھ رہے ہیں کہ اپنی پارٹی انہیں گمراہ کرنے یا جذباتی نعروں کے ذریعے اکسانے میں یقین نہیں رکھتی ہے۔‘‘
انتخابات کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سید محمد الطاف بخاری نے کہا، ’’جموں و کشمیر جمہوریت کے ذریعے باقی ملک ک سے جڑا ہوا ہے، اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے واحد آپشن جمہوریت ہی ہے۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ لوگ حال ہی میں سرینگر حلقہ انتخاب میں لوک سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے بڑی تعداد میں نکلے۔ ووٹنگ کے عمل میں لوگوں کی نمایاں شرکت ان لوگوں کا جواب ہے جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ 5 اگست 2019 کے بعد ملک کا جھنڈا اٹھانے والا بھی یہاں کوئی نہیں ہوگا۔‘‘

اس موقع پر پارٹی کے جو سرکردہ لیڈران موجود تھے، اُن میں فضل بیگ، مشتاق چوہدری، فاروق احمد تانترے، اشفاق احمد لون، ایڈوکیٹ رابعہ جی، رفیق احمد بلوٹ، جاوید احمد بٹ، زاہد مسعودی، مختیار احمد مغل، منظور احمد لون، محمد سید خان، فیاض احمد پنڈت، عبدالرشید لوہار، مس پروینہ جی، اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

پاکستان: شہری علاقوں میں غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کیوں بڑھ رہے ہیں؟

Next Post

شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

2024-12-25
وادی  میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

2024-12-25
Next Post
شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

شعیب اختر نے سونالی بیندرے کو دھمکی دی تھی؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan