• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

ایمان والو ! انصاف کی بات کرو اور خیر کے راستے پر چلو: خطبہ حج

Online Editor by Online Editor
2024-06-16
in اہم ترین, عالمی خبریں
A A
ایمان والو ! انصاف کی بات کرو اور خیر کے راستے پر چلو: خطبہ حج
FacebookTwitterWhatsappEmail

مکہ مکرمہ: مسجد نمرہ میں مسجدالحرام کے امام اور خطیب ڈاکٹر الشیخ ماہر بن حمد المعیقلی نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا ایمان والو انصاف کی بات کرو اورخیرکے راستے پر چلو قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی تفصیلات کے مطابق میدان عرفات میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کی جارہی ہے، مسجد الحرام کے امام و خطیب ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج دیا ، پندرہ لاکھ مسلمانوں نےخطبہ حج سنا۔
امام کعبہ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نےحضرت محمدﷺکو رحمت بناکر بھیجا اور نبیﷺکے احکامات پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔

شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد کا کہنا تھا کہ پیغمبرﷺکی عزت کرنیوالوں نے فلاح پائی اور رسولﷺکی اتباع کرنے والوں نے ہمیشہ ہدایت پائی ہے، اللہ فلاح کے ساتھ نجات دیتا ہے۔

خطبہ حج میں کہا گیا کہ ایمان والو انصاف کی بات کرو اورخیرکے راستے پر چلو۔قرآن کہتا ہے جو ظلم کرتا ہے اس کی پکڑ ہوگی۔
انھوں نے مزید کہا کہ شیطان کے دھوکوں اور وسوسوں سے خود کو محفوظ رکھو، اللہ تعالیٰ پر توکل کرنے والوں کو دنیا اور آخرت میں کامیابی ملتی ہے۔
مسجدالحرام کے امام کا کہنا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں، اللہ تعالیٰ عظیم ہے اور بہت بڑی حکمت والا ہے، عبادت صرف اللہ کی اور حکم صرف اللہ کا اور یہی دین ہے۔
انھوں نے بتایا کہ جو تقویٰ اختیار کرے گا، اسے وہاں سے رزق ملے گا جہاں سے گمان بھی نہیں ہوگا، ایک دوسرے سے تعاون کرو اور مدد کا جذبہ قائم رکھو۔
خطیب ڈاکٹر الشیخ ماہر بن حمد نے کہا کہ اللہ واحد ہے جس کا کوئی شریک نہیں ساری تخلیق اور معاملہ اللہ کے لیے ہے۔
انھوں نے مسلمانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نماز برائی سے بچاتی ہے، زکوة ادا کرو، حقوق العباد کا خیال رکھو، قرآن میں لوگوں کیلئے ہدایت موجود ہے، اےایمان والو اللہ کی بات کرواور انصاف کی بات کرو، ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت موجود ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے دین اسلام لوگوں کیلئے پسند کیا ہے، ایک گروہ دوسرے گروہ کا مذاق نہ اڑائے، اے ایمان والو بدگمانی سےبچو،غیبت نہ کرو، مصیبتوں اور فساد سے دور رہو،

حج کے خطبے میں کہا گیا کہ سلام فحاشی اور برائی ، امانت میں خیانت سے منع کرتا ہے، اے لوگو، اللہ اور اس کے رسولﷺکی اطاعت کرو ، کسی کا حق مت کھاؤ، جو مومنوں کو تکلیف دیتے ہیں کبھی فلاح نہیں پاسکتے۔
شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد نے ہدایت کی کسی کو برے نام اور برے القابات سے نہ پکارو، اے لوگو، غیبت سے پرہیز کرو، ایک دوسرے سے تعاون کرو اور مدد کا جذبہ قائم رکھو اور فلسطینیوں کودعاؤں میں یاد رکھاجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ شراب اور جوا شیطانی عمل ہے، جو متقی ہوگا اللہ اس کے گناہ معاف کرکے اس کا اجر بڑھا دے گا، اللہ تعالیٰ گناہ معاف کر کے درجات بلند کرنےوالا ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

لفٹینٹ گورنر نے کشمیر ڈویژن کے ڈی سیز ، ایس ایس پیز کے ساتھ سیکورٹی صورتحال اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائیزہ لیا

Next Post

حج 2024 آخری مراحل میں داخل، حجاج کی بڑے شیطان کو رمی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

منوج سنہا کا سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت

2024-12-25
وادی  میں موسم خشک، صبح اور شام کے وقت سردی کی لہر تیز

کشمیر زمستانی ہواؤں کی لپیٹ میں، سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

2024-12-25
Next Post
حج 2024 آخری مراحل میں داخل، حجاج کی بڑے شیطان کو رمی

حج 2024 آخری مراحل میں داخل، حجاج کی بڑے شیطان کو رمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan