• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

عمر عبداللہ کی حلف برداری کی تقریب:’ایس کے آئی سی سی‘ فوجی چھاونی میں تبدیل

Online Editor by Online Editor
2024-10-16
in اہم ترین, مقامی خبریں
A A
عمر عبداللہ کی حلف برداری کی تقریب:’ایس کے آئی سی سی‘ فوجی چھاونی میں تبدیل
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر(یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ بدھ کے روز جموں وکشمیر یوٹی کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیں گے معلوم ہوا ہے کہ حلف برداری کی تقریب میں انڈیا الائنس کے لیڈران کو مدعو کیا گیا ہے انڈیا الائنس کے لیڈران کی سری نگر آمد کے پیش نظرجھیل ڈل کے کنارے پر واقع ’ایس کے آئی سی سی‘کے اردگرد علاقوں میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔یو ین آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ ’ایس کے آئی سی سی‘کے اردگرد علاقوں میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ڈلگیٹ نشاط شاہراہ پر پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ جگہ جگہ ناکہ پوائنٹس بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں پر مشکوک نظر آنے والے افراد کو روک کر ان کی جامہ تلاشی لی جارہی ہیں۔نامہ نگار نے بتایا کہ بدھ کے روز صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب عمر عبداللہ اوردیگر دس وزراء عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے۔

نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں انڈیا الائنس کے لیڈروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ چونکہ اس تقریب میں وی آئی پیز کی شرکت متوقع ہے جس کے پیش نظر سیکورٹی کے بھی غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق عام آدمی پارٹی کے کنونیئر اروند کیجروال ، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی، تامل ناڈو کے وزیرا علیٰ ایم کے سٹالن، شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے، شرد پوار، لالو پرساد یادو، اور ڈی راجا کو مدعو کیا گیا ہے۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ تامل ناڈو کے وزیرا علیٰ ایم کے سٹالن نے تقریب میں شرکت کرنے سے معذرت ظاہر کرتے ہوئے ممبر پارلیمان کانی موزی کو سری نگر بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔انڈیا الائنس کے سینئر لیڈران کی سری نگر آمد کے پیش نظر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ جھیل ڈل کے آس پاس علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں پیرا ملٹری فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن رہنما راہل گاندھی کو بھی دعوت دی گئی ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آیا وہ عمرعبداللہ کی حلف برداری کی تقریب پر موجود رہیں گے یا نہیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

شہریوں کی حفاظت ہی قوم کی حفاظت ہے: امیت شاہ

Next Post

عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے پہلے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے پہلے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا

عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کے پہلے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan