• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, جون ۷, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

کولگام تصادم کے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ جموں وکشمیر یونٹ کا سربراہ مارا گیا :فوجی بریگیڈیر

Online Editor by Online Editor
2024-12-20
in اہم ترین, مقامی خبریں
A A
کولگام تصادم کے دوران حزب المجاہدین سے وابستہ جموں وکشمیر یونٹ کا سربراہ مارا گیا :فوجی بریگیڈیر
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر19دسمبر(یو این آئی)جنوبی کشمیر کے کاڈر کولگام میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں حزب کمانڈر سمیت پانچ مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔

بریگیڈیر انورد چوہان کے مطابق تصادم کے دوران حزب المجاہدین کا جموں وکشمیر یونٹ کا سربراہ بھی ہلاک ہوا ۔

انہوں نے کہاکہ حزب کمانڈر سیکورٹی ایجنسیوں کو انتہائی مطلوب تھا اور اس کی ہلاکت سے دہشت گرد تنظیم کو بہت بڑا دھچکا لگا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی جنوبی کشمیر جاوید اقبال متو اور فوج کے بریگیڈیر انورد چوہان نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کاڈر کولگام میں ہوئے خونین تصادم کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔

ڈی آئی جی جاوید اقبال متو نے کہاکہ کل شام سیکورٹی فورسز کو مصدقہ اطلا ع موصول ہوئی کہ کولگام کے کاڈر علاقے میں ملی ٹینٹ چھپے بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فائرنگ شروع کردی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران کافی دیر تک دو بدو گولیوں کا تبادلہ جاری رہا ہے۔

ڈی آئی جی کے مطابق کچھ دیر تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں پانچ مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے جن کی شناخت فاروق احمد بٹ، مشتاق احمد یتو، عرفان یعقوب، عادل ہجام اور یاسر جاوید ساکنان کولگام کے بطور ہوئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ فاروق احمد بٹ نے سال 2015میں حزب المجاہدین میں شمولیت اختیار کی جبکہ مشتاق احمد یتو نامی مہلوک ملی ٹینٹ سال 2020سے سرگرم تھا۔

انہوں نے کہاکہ مہلوک دہشت گردوں کے خلاف متعدد مقدمات پولیس تھانوں میں درج ہیں اور ان کی کافی عرصے سے تلاش تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حزب کمانڈر فاروق احمد بٹ کے خلاف 37مقدمات درج ہیں جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کتنا خطرناک دہشت گر د تھا۔

ڈی آئی جی جنوبی کشمیر کا کہنا ہے کہ مہلوک کمانڈر فاروق احمد بٹ کے خلاف 376یعنی آبرو ریزی کے سلسلے میں بھی ایک مقدمہ درج ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کے مطابق گزشتہ کئی ہفتوں سے مہلوک ملی ٹینٹوں کی حرکات و سکنات پر نظر گزرے بنائے رکھے ہوئے تھے اور کل شام ہمیں انہیں مار گرانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

اس موقع پر فوج کے بریگیڈیر انورد چوہان نے کہاکہ ملی ٹینٹوں کو مار گرانے سے پہلے آس پاس رہائش پذیر لوگوں کو محفوظ مقامات کی اور منتقل کیا گیا۔

ان کے مطابق چھ گھنٹے تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں حزب کمانڈر اور اس کے چار ساتھی مارے گئے۔

انہوں نے کہاکہ فاروق احمد بٹ عرف فاروق نالی حزب المجاہدین کا جموں وکشمیر یونٹ کا سربراہ تھا اورا س کی سیکورٹی ایجنسیوں کو کافی عرصے سے تلاش تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فاروق احمد بٹ نامی حزب کمانڈرمقامی نوجوانوں کو دہشت گرد صفوں میں شامل کرانے میں پیش پیش تھا ۔

بریگیڈیر کے مطابق تصادم کی جگہ بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اورقابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

یوم اقلیتی حقوق 2024: مذہبی اقلیتوں کے لیے آئینی تحفظات کو یاد دلاتا ہے

Next Post

جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ ملنے کی امید، امیت شاہ نے عمر عبداللہ کو یقین دلایا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ ملنے کی امید، امیت شاہ نے عمر عبداللہ کو یقین دلایا

جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ ملنے کی امید، امیت شاہ نے عمر عبداللہ کو یقین دلایا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan