• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

بائیڈن غزہ میں امن کے راستے میں رکاوٹ نہ ڈالیں، یہودی مذہبی پیشواؤں کا احتجاج

Online Editor by Online Editor
2024-01-10
in عالمی خبریں
A A
بائیڈن غزہ میں امن کے راستے میں رکاوٹ نہ ڈالیں، یہودی مذہبی پیشواؤں کا احتجاج
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک

یہودیوں کے مذہبی پیشواؤں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خلل ڈالتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکہ جنگ بندی کی حمایت میں ہونے والے سکیورٹی کونسل کے فیصلوں میں رکاوٹ ڈالنا بند کرے۔
عرب نیوز کے مطابق منگل کو 36 امریکی ریاستوں سے آئے ہوئے یہودی پیشواؤں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر کے اندر غزہ کے حوالے سے یادگاری تقریب منعقد کی اور انسانی حقوق کے اعلامیے کے اقتباسات پڑھے۔یہودی پیشواؤں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا، ’بائیڈن، دنیا جنگ بندی کا کہہ رہی ہے۔
انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے مطالبہ کیا کہ وہ ’امن‘ کے معاملے میں ویٹو کا حق استعمال کرنا بند کریں۔سکیورٹی عملے کی جانب سے اقوام متحدہ کے دفتر سے باہر نکالے جانے پر مذہبی میشواؤں نے عمارت کے سامنے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
مذہبی پیشوا ربی الیسا وائس نے کہا کہ وہ خوفناک مناظر دیکھتے آئے ہیں جبکہ ایسے میں امریکی حکومت یکطرفہ طور پر اسرائیلی بمباری کو روکنے اور غزہ کو بھوک سے بچانے کی کوششوں کو روکتی آئی ہے۔انہوں نے کہا ’ہمیں معلوم ہے کہ اس تشدد کا کوئی عسکری حل نہیں ہے۔ ہم یہاں دعا اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ اقوام متحدہ وہ جگہ ہے جہاں تشدد کو روکنے کے لیے معنی خیز سفارتی اقدامات لیے جا سکتے ہیں۔‘پریس کانفرنس سے خطاب میں ربی ایبی شٹائین نے کہا کہ اقوام متحدہ دوسری جنگ عظیم اور نازی ہولوکاسٹ کے نتیجے میں عمل میں لایا گیا تھا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ کبھی اس قسم کا ظلم نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وہ بطور ایک یہودی اور ہولوکاسٹ سے زندہ بچ جانے والے تین افراد کی نسل میں سے ہونے کے ناطے اقوام متحدہ پر زور دیتی ہوں کہ وہ ظلم کو روکنے کے مشن پر قائم رہے۔
اس موقع پر ربی ایلیٹ کوکلا نے کہا کہ ’جنرل اسمبلی میں امریکہ ان اقدامات کا دفاع کر رہا ہے جو ناقابل دفاع ہیں اور یکطرفہ طور پر ویٹو کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو جنگ بندی کے لیےمعنی خیز اقدامات لینے سے روک رہا ہے۔
‘’میں ایک ربی (پیشوا) کے طور پر یہاں آیا ہوں کیونکہ یہودیوں کی روایت کے تحت ہمیں زندگیاں بچانے کے لیے وہ سب کچھ کرنا چاہیے جس کی ہم طاقت رکھتے ہیں، یعنی بےگھر ہونے والے فلسطینیوں کو امداد پہنچائیں، جو بھوک کا شکار ہیں اور بموں کے بیچ میں ان کے پاس چھپنے کے لیے کوئی محفوظ مقام نہیں ہے۔‘
یہودی مذہبی پیشوا ایسے موقع پر اقوام متحدہ کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے اکھٹے ہوئے ہیں جب امریکہ نے روس کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو ویٹو کر دیا ہے جن میں سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی ترمیم کا مطالبہ کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کا کہا گیا ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

نیپال کے سٹار کرکٹر سندیپ لامیچانے کو ریپ کیس میں 8 برس قید کی سزا

Next Post

کپواڑہ کے 14 سالہ لڑکے نے قومی فٹ بال کپ  میں جگہ بنائی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

شام کی نئی حکومت کا آئین اور پارلیمنٹ کو تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان

2024-12-13
بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

بشارالاسد کو ’انتہائی محفوظ انداز‘ میں ماسکو پہنچایا گیا: روس

2024-12-11
جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے

2024-11-29
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

روس کسی بھی حملے کا جواب ایٹمی بم سے دے گا، پوتن نے نیوکلیر ڈاکٹرین پر دستخط کر دیئے

2024-11-20
یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

یورپی یونین کا فیس بک پلیٹ فارم پر ’بدسلوکی‘ کیلئے میٹا پر 84 کروڑ ڈالر کا جرمانہ

2024-11-15
Next Post
کپواڑہ کے 14 سالہ لڑکے نے قومی فٹ بال کپ  میں جگہ بنائی

کپواڑہ کے 14 سالہ لڑکے نے قومی فٹ بال کپ  میں جگہ بنائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan