سری نگر ،18نومبر:
سرحدی ضلع کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں برفانی تودا گر آنے کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار از جان ہوئے۔ یو پی آئی کے مطابق کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں جمعے کے روز برفانی تودا گر آیا جس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار موقع پر ہی از جان ہوئے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز مژھل میں 56آر آر سے وابستہ تین فوجی اہلکار برفانی تودے کے نیچے زندہ دفن ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ گر چہ فوری طورپر ریسکو آپریشن شروع کیا گیا تاہم جب تک اُنہیں باہر نکالا جاتا وہ اپنی جانیں گنوا بیٹھے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ قانونی اور طبی لوازمات کی خاطر لاشوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
