جموں18؍نومبر:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں جموںیونیورسٹی کے جنرل زور آور سنگھ آڈیٹوریم میں شریمتی دیوانینی وِی بدری ناتھ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اِنتظام تین سکولوں کے مشترکہ سالانہ تقریب میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے ٹرسٹ کو جموں وکشمیر کے تعلیمی شعبے میں اِس کے بے پناہ خدمات کے لئے مبارک باد دی۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمارے شہر اور دیہات سکولی تعلیم میں تیزی سے تبدیلی دیکھ رہے ہیں اور ٹیکنالوجی اور روایت کا اِمتزاج سکولوں کو خوشگوار سکول بننے کے لئے ترقی کا راستہ فراہم کر رہا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ سماجی تعلق ، آفاقی اقدار اورزندگی کی مہارتیں صرف خوشگوار سکول میں ہی سیکھی جاسکتی ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ شریمتی دیوانینی وِی بدری ناتھ ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اِنتظام سکولوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ وہ طلباء کو کلاس روم سے حقیقی دُنیا میں ذمہ داری او رخیال رکھنے والے شہریوں کے طورپر لے جانے کے نظریۂ کے ساتھ اعلیٰ معیارکی تعلیم فراہم کر رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے تعلیمی شعبے میں اِصلاحات کو اَپنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے زور دیا کہ طلباء کے سیکھنے کی جگہ کو کلاس روم سے آگے جانا چاہیے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تیز رفتاری کے دورمیں طلباء صرف نمبر نہیں بلکہ ہمارا مستقبل ہیں اور انہیں ہمدردی اور ذہن سازی کے ساتھ بہترین پیشہ ور اَفراد کے بہترین توازن کی عکاسی کرنی چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ سکولوں او رتعلیمی نظام سے ہمارے طلباء کو حقیقی دُنیا کے لئے تیار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اُنہیں اَپنے منتخب کیرئیر میں زیادہ نتیجہ خیز، کامیاب بننے کے لئے کم سے کم چھ مہارتوں ، تجسس، تنقیدی سوچ ، موافقت ، مؤثر مواصلات ، ٹیم ورک اور تعاون کی ضرورت ہوگی۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ملک میں تعلیمی نظام میں ہونے والی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے کہاکہ قومی تعلیمی پالیسی نے کلاس روم کے ساتھ ساتھ فیلڈ سٹیڈی میں مشغولیت او رشمولیت پر خصوصی زور دیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ آج ایک اُستاد کا سب سے اہم کردار تجسس ، تعاون کے لئے ماحول پیدا کرنا اور طلباء کو مزید پُر خیال بننے اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کی ترغیب دینا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس بات پر زور دیا کہ سکولوں کو آزادانہ سوچ سے پروان چڑھانا چاہیے اور اِنفرادی ترقی کے لئے متحرک جگہ فراہم کرنی چاہیے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس سے علم ، ہنر ، اِختراع او ربیداری کو پھلنے پھولنے میں مدد ملے گی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک طالب علم کی بہتر سائنسدان ، ڈاکٹر ، اِنجینئر ، موسیقار بننے کی صلاحیت زیادہ متجسس، تخلیقی اور ان اقدار کو سیکھنے کی کوششوں پر منحصر ہے جو مستقبل کے لئے نیوی گیشن ٹولز کے طورپر کام کریں گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے طالب علم اور اُستاد کی بڑھتی ہوئی مصروفیت پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے کہا کہ ایک اُستاد معاون او رسرپرست کے طورپر کام کرتا ہے اور طلباء کو مضامین اور مضامین کی حدود میں سوچنے کی ترغیب دیتا ہے۔
سیکرٹری ڈی بی این ٹرسٹ محترمہ گوری نیر نے اَپنے خطبہ اِستقبالیہ میں ٹرسٹ کے زیر اِنتظام سکولوں کے کام کے بارے میںجانکاری دی۔شریمتی دیوانینی وِی بدر ی ناتھ ایجوکیشنل ٹرسٹ تین اِدارے بشمول ڈی بی این ودیا مندر مبارک منڈی ، ڈی بی این ودیا مندر امرویلا اور ایس این ایس ودیا مندر چلاتا ہے ۔ڈی بی این اِداروں کو پورے جموںوکشمیر میں بہترین مقام کے طور پر جانا جاتا ہے ۔سکولوں کے طلباء نے قومی یکجہتی کے موضوع پر ثقافتی پرفارمنس پیش کی اور ہندوستان کے قدیم تعلیمی ورثے کی نمائش کی۔اِس موقعہ پر چیئرمین ڈی بی این ایجوکیشنل ٹرسٹ ویر یندر جیت سنگھ، ٹرسٹیز ، پرنسپل ، اَساتذہ ، فیکلٹی ممبران ، طلباء او روالدین موجود تھے۔