سرینگر/21نومبر:
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ہماری جماعت صرف اقتدار کےلئے انتخابات نہیں لڑ رہی ہے بلکہ ملک کی ترقی اور سلامتی کےلئے اقتدار میں آنا چاہتی ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری جماعت گجرات میں تمام سیٹوں کو جیت کر ریکارڈ قائم کرے گی ۔
امت شاہ نے کہا کہ مودی جی کی قیادت میں سرکار کی وجہ سے ملک ایک مضبوط دفاعی طور پر اُبھر رہا ہے ہم نے شدت پسندی کو ختم کرنے کا قسدکیا ہے اور اس میں کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اس موقعے پرانہوںنے کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیرمیں ملٹنسی کے مکمل خاتمہ کےلئے بی جے پی سرکار پر عزم ہے اور کشمیری پنڈتوں کی مکمل حفاظت سرکار کی ذمہ داری ہے اور اس کےلئے کئی طرح کے اقدامات اُٹھائے جاچکے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق گجرات انتخابات کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے گجرات انتخابی ریلیوں میں حصہ لینے پر سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا ک بی جے پی صرف اقتدار کےلئے چناؤ نہیں لڑتی بلکہ ملک کی سلامتی اور خود مختاری کو برقراررکھنے کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی ہمارا مشن ہے ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم فرسودہ قوانین کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور یہ سلسلہ شروع ہوچکا ہے ۔ امت شاہ نے کشمیر کے حوالے سے بتایا کہ کشمیر میں ملٹنسی کا خاتمہ بی جے پی سرکار کا قصد ہے اور اس میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ امت شاہ نے بتایا کہ کشمیری پنڈتوں کی ہلاکتوںمیں ملوث افراد کو ایک ایک کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کےلئے فوج سرگرم عمل ہے۔
انہوںنے بتایا کہ ہماری جماعت انتخابات میں صرف اسی لئے آتی ہے تاکہ ملک کے دشمنوں کا خاتمہ ہو۔ اس موقعے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار تعزیرات ہند میں تبدیلی لانے جارہی ہے کیوں کہ ان قوانین میں کافی عرصے سے تبدیلی نہیں لائی گئی ہے ۔ کیونکہ آزادی کے بعد کسی نے بھی ان قوانین کو ہندوستانی نقطہ نظر سے نہیں دیکھا۔”ان قوانین کو آزاد ہندوستان کے نقطہ نظر سے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔
