نئی دہلی:صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نرم مزاجی کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے تعزیتی پیغام میں عوامی دفاتر میں اپنے مختلف کرداروں میں انہوں نے ہندوستانی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا۔
انہیں ملک کی خدمت، ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور انتہائی عاجزی کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا انتقال ہم سب کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ میں ہندوستان کے عظیم فرزندوں میں سے ایک کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں اور ان کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں کے تئیں اپنی دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہوں۔
