نئی دہلی،21نومبر:
/ الیکشن کمیشن میں نئے تعینات ہونے والے الیکشن کمشنر ارون گوئل نے پیر کو چارج سنبھال لیا۔ صدر دروپدی مرمو نے ہندوستانی انتظامی سروس کے سابق افسر گوئل کو ہفتہ کے روز الیکشن کمشنر مقرر کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے پیر کو ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی۔
انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس میں سال 1985 بیچ کے پنجاب کیڈر کے افسر گوئل چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار اور الیکشن کمشنر انوپ چندر پانڈے کے ساتھ الیکشن کمیشن کا حصہ ہوں گے۔ سشیل چندر مئی میں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔ ان کی جگہ راجیو کمار نئے چیف الیکشن کمشنرمقرر ہوئے تھے۔
