• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کھیل

فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے روز بڑا اپ سیٹ، سعودی عرب نےخطاب کی دعویدار ارجنٹینا کو شکست دی

Online Editor by Online Editor
2022-11-22
in کھیل
A A
فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے روز بڑا اپ سیٹ، سعودی عرب نےخطاب کی دعویدار ارجنٹینا کو شکست دی
FacebookTwitterWhatsappEmail

دوحہ، 22نومبر:

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے تیسرے روز بڑا الٹ پھیر دیکھنے کو ملا ہے۔ گروپ سی کے میچ میں سعودی عرب نے دو مرتبہ کی چیمپئن ارجنٹیناکو 2-1 سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔ میچ میں سعودی عرب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کی جانب سے صالح السہری نے 48ویں منٹ میں اور سالم الداوسری نے 53ویں منٹ میں گول کیا۔ دوسری جانب ارجنٹینا کی جانب سے واحد گول کپتان لیونل میسی نے کیا۔ اس طرح سعودی عرب نے جیت درج کر ورلڈ کپ میں شاندار آغاز کیا ہے۔

میچ کے پہلے ہاف میں ارجنٹینا کی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کی جانب سے پہلا گول کپتان لیونل میسی نے کیا۔ میسی کو 10ویں منٹ میں پنالٹی ملی اور اسے انہوں نے گول میں تبدیل کر دیا۔ اس طرح ارجنٹائن پہلے دس منٹ میں 1-0 سے آگے ہو گیا۔ تاہم اس کے بعد ارجنٹینا پہلے ہاف میں کوئی گول نہ کرسکا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر ارجنٹینا کو 1-0 کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں سعودی عرب نے شاندار واپسی کی۔ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔ سعودی عرب کی جانب سے صالح السہری نے گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔ اس کے بعد 53ویں منٹ میں سیلم الداوسری نے ٹیم کے لیے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو 2-1 سے آگے کر دیا۔ سعودی عرب نے کھیل کے اختتام تک برتری قائم رکھی اور میچ جیت لیا۔

خطاب کی مضبوط دعویدار سمجھی جانے والی ارجنٹیناکی ٹیم کو عالمی رینکنگ میں51ویں نمبر کی ٹیم سعودی عرب کے ہاتھوں 2-1 سے شکست ہوئی۔ اس شکست کے ساتھ ہی ارجنٹینا کے لیے آگے کی راہ مشکل ہو گئی ہے۔ اب ارجنٹائن کا مقابلہ 27 نومبر کو میکسیکو اور 30 نومبر کو پولینڈ ہے۔ اس شکست کے ساتھ ارجنٹینا کی ٹیم گروپ سی میں آخری نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

سعودی عرب کے گول کیپر ایم ال اویس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئیگول بچائے۔ ارجنٹینا نے ابتدائی چند منٹوں میں تین گول کیے، لیکن سب آف سائیڈ رہے ۔ ارجنٹائن کی ٹیم کوآف سائیڈ لے ڈوبی۔ اس شکست کے ساتھ ہی ارجنٹیناکی مسلسل 36 میچوں میں جیت کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔ اس دوران اس نے 25 میچ جیتے اور 11 ڈرا ہوئے۔

1974 کے بعد پہلی بار ارجنٹینانے اپنے ابتدائی میچ میں دو گول کھائے ہیں۔ تب اسے پولینڈ کے خلاف 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ یہ سعودی عرب کی ورلڈ کپ کی تاریخ میں صرف تیسری جیت ہے ۔ ارجنٹینا کو پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے اب اپنے بقیہ دو میچ جیتنے ہی ہوں گے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

گلٹی دار جلد کی بیماری کی روکتھام کیلئے محکمہ پشو پالن ٹیکہ کاری عملانے اور مویشیوں کی نگرانی کر رہا ہے: اَتل ڈولو

Next Post

جموں کشمیر ہائی کورٹ کی تادیبی کمیٹی کاایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم، شاہین اور نذیر رونگا کو نوٹس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
کشمیر کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے : معروف فٹبالر معراج الدین وڈو

کشمیر کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے : معروف فٹبالر معراج الدین وڈو

2024-12-25
اسپورٹس 2024 :ہندوستان کی 5 سب سے بڑی کامیابیاں

اسپورٹس 2024 :ہندوستان کی 5 سب سے بڑی کامیابیاں

2024-12-22
ایرن میر: کشمیر سے ٹینس کی ابھرتی ہوئی ا سٹار

ایرن میر: کشمیر سے ٹینس کی ابھرتی ہوئی ا سٹار

2024-12-11
ویمنز پریمیئر لیگ 2024 نیلامی: روبیہ سید، جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والی واحد کرکٹر

ویمنز پریمیئر لیگ 2024 نیلامی: روبیہ سید، جموں و کشمیر کی نمائندگی کرنے والی واحد کرکٹر

2024-12-11
وزیراعظم مودی ملک کی پوری دولت چار یا پانچ امیروں کو دے رہے ہیں: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی آج بطور رکن پارلیمنٹ لیں گی حلف، یکم دسمبر کو وایناڈ میں کریں گی روڈ شو

2024-11-28
عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

عمران خان کے حامی اسلام آباد میں داخل، جھڑپوں میں ایک پولیس اہلکار ہلاک، درجنوں زخمی

2024-11-26
جموں توی ریور فرنٹ تکمیل کے قریب، بڑی تعداد میں گھریلو، عالمی سیاحوں کو راغب کرنے کا منصوبہ۔ منوج سنہا

جموں توی ریور فرنٹ تکمیل کے قریب، بڑی تعداد میں گھریلو، عالمی سیاحوں کو راغب کرنے کا منصوبہ۔ منوج سنہا

2024-11-26
Next Post
جموں کشمیر ہائی کورٹ کی تادیبی کمیٹی کاایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم، شاہین اور نذیر رونگا کو نوٹس

جموں کشمیر ہائی کورٹ کی تادیبی کمیٹی کاایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم، شاہین اور نذیر رونگا کو نوٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan