جموں:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو کہا کہ جموں توی ریور فرنٹ کا 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور یہ منصوبہ جلد ہی پورے ملک اور دنیا کے سینکڑوں سیاحوں کو راغب کرے گا۔یہ پراجیکٹ مشکل تھا لیکن محنت کا سہرا اسمارٹ سٹی ٹیم کو جاتا ہے۔ جہلم توی ریور فرنٹ کا کام مکمل ہونے کے قریب ہے۔ نوے فیصد کام ختم ہو چکا ہے اور باقی ہے جلد ہی ختم ہو جائے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سائٹ کا دورہ کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یہ منصوبہ ملک بھر اور دنیا بھر سے سیاحوں کو راغب کرے گا۔ایل جی نے کہا کہ فیز ٹو میں دریائے توی کے کناروں پر ایک ٹاؤن شپ قائم کی جائے گی جو ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب جموں میں شامیں لکھنؤ جیسی نظر آئیں گی۔
