• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home کالم جمعہ ایڈیشن

ہماری بے سکونی کی وجہ اور حل

Online Editor by Online Editor
2022-12-02
in جمعہ ایڈیشن
A A
ہماری بے سکونی کی وجہ اور حل
FacebookTwitterWhatsappEmail
تحریر:ناصر شاہ

دورِحاضر میں انسان نے کافی ترقی کی اور کئے جارہاہے۔ اپنے رہنے،چلنے،اٹھنے اور بیٹھنے غرض زندگی کے تمام تر معاملات میں انسان نے اپنی آسائش کے سارے انتظام کئے ہیں۔چلنے کے لئے خوبصورت گاڑی،پہننے کے لئے قیمتی لباس اور رہنے کلئے اونچا گھر بناتا ہے۔زندگی کی اس بھاگ دوڑ میں انسان جہاں ضروریات زندگی کے تمام انتظام اپنے لئے مہیا رکھتا ہے وہیں پر انسان سکون جیسی عظیم نعمت کے لئے ترستا ہے۔سماج میں رہنے والا ہر فرد یہ اعتراف کرتا ہے کہ اسکی بنیادی ضروریات اچھی طرح پوری ہوتی ہے مگر سکون قلب سے محروم ہے۔دراصل ہم تیز رفتاری کے اس دور میں مادیت پرستی اور خواہش پرستی میں ڑوب گئے ہیں ہماری ضروریات کبھی بھی اعتدال میں نہیں ہوتی جبکہ اسلام میں اعتدال رکھنے کی کافی تاکید کی گئی ہے۔ہم مغربیت کی تقلید کرکے کبھی بھی سکون قلب جیسی عظیم نعمت کو پانہیں سکتے یہ ہماری غلط فہمی ہے کہ مغربی تہذیب اور مغربی طرزِ زندگی کو اپناکر ہم پرسکون رہ سکتے ہیں۔آج انسان کمانے میں مست ہے دن رات کمائی کرکے یہ خیال نہیں رکھتا کہ کیا یہ کمائی حلال ہے یا حرام اس کی اس کو پرواہ نہیں ہوتی ہے۔بے سکون اور بے چین رہنے کی وجہ یہ بھی ہے کہ آجکی نئی نسل خرافات،اسراف اور بے حیائی میں ڑوب گئی ہے اور پھر پرسکون رہنے کے لئے انٹرنیٹ پر سرچ کرتے ہیں ارے بھئی آپکا ضمیر اندر سے زخمی ہوگیا ہے جسکی مرمت کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تب جاکے آپ اپنے اپکو پرسکون بنا سکتے ہیں۔دور حاضر میں اگرچہ انسان نے ترقی کے سارے منازل طے کئے وہیں ذہنی مریضوں،زندگی سے ہارے لوگوں،ڑپریشن اور دیگر کئی مصائب سے دوچار ہوۓ لوگوں کی تعداد بھی کافی عروج پر دیکھنے کو ملتی ہے۔انسان پرسکون رہنے کے لئے خواہشات کا امبار لئے زندگی کی پٹری پر آیا ہے جسکی وجہ سے بعد میں اُسے پچھتاوا کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا۔کم میں گزارا کرنا اور کم میں اللہ کا شکر بجالانا ایک ایسا مثبت عمل ہے جوانسان کے پرسکون رہنے میں کلیدی رول ادا کرسکتاہے۔شکر کرنا اللہ ربّ العزت کو بہت پسند ہے۔
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ ترجمہ "اور میرا شکر کرو اور میری ناشکری مت کرو (البقرہ:١٥٢)
ترجمہ:”اگر تم میرا شکر کروگے تو البتہ ضرور میں تمہیں زیادہ دوں گا” (ابراہیم:٧)
حدیث شریف میں آیا ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ ان دلوں کو اس طرح زنگ لگ جاتا ہے جس طرح لوہے کو پانی لگنے سے زنگ لگ جاتا ہے۔پوچھا گیا کہ اس کی صفائی کیسے ممکن ہے؟آپﷺ نے فرمایا”موت کو کثرت سے یاد کرنا اور قرآن مجید کی تلاوت کرنا”
بے سکونی کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ ہم قرآنی تعلیمات اور نبی کریمﷺ کی سنتوں سے دور ہوگئے ہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ ہمارا ماضی کتنا تابناک ہے۔اپنے اسلاف کی محنتوں کی وجہ سے دینی تعلیمات سے روشناس ہوۓ۔مگر افسوس کہ اب ہم نے اسلاف کو ہی بھلا دیا ہے۔قرآن مجید کا مطالعہ اور اسکی تلاوت سے جہاں انسان کو کافی زہنی فہم وادراک حاصل ہوتا ہے وہیں پرسکون رہنے کے لئے کلام مجید کی تلاوت کرنا کافی ضروری ہے۔مگر ہم پڑھنے نہیں اور اگر پڑھتے بھی ہیں مگر سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں۔بروز محشر نبی کریمﷺ اللہ تعالیٰ سے کہیں گےکہ،
ترجمہ”یاربّ ! میری قوم اس قرآن کو بالکل چھوڑ بیٹھی تھی”(الفرقان:٣٠)
کچھ عرصہ پہلے میں نے ایک اخبار میں پڑھا کہ ہندوستان کے ایک مشہور ومعروف فلمی اداکار نے یہ اعتراف کیا کہ جب وہ بے سکون اور بے چین ہوتا ہے تو اس وقت وہ قرآن مجید کی تلاوت سے اپنے آپکو پرسکون بناتا ہے۔اس سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ سکون وہ واحد شے ہے جو پیسوں سے حاصل نہیں ہوتا۔سکون اگر کسی چیز سے حاصل ہوسکتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے احکام،قرآنی تعلیمات اور نبی اکرمﷺ کی سنتیں ہیں۔اللہ سے دُعا ہے کہ ہمیں قرآن مجید پڑھنے سمجھنے اور نبی اکرم ﷺ کی سنتوں کو اپنی زندگی میں لانے کی توفیق عطا فرماۓ تب جاکر ہم پرسکون اور خوشحال زندگی بسر کر سکیں گے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

راشد شاذ کی ‘لایموت’؛ ایک تعارف

Next Post

بھولے والدین !

Online Editor

Online Editor

Related Posts

معاشرتی بقا اَور استحکام کیلئے اخلاقی اقدار کو فروغ دیجئے

حسن سلوک کی جھلک

2024-12-20
وادی میں منشیات کے عادی افراد حشیش ، براون شوگر کا بھی استعمال کرتے ہیں

منشیات کی سونامی ! مرض کی دوا کیا؟

2024-12-20
انور شاہ کشمیری بھی مسلکی تصادم کا شکار

انور شاہ کشمیری بھی مسلکی تصادم کا شکار

2024-12-13
File Pic

روحِ کشمیر کا احیاء: تصوف کے ذریعے ہم آہنگی کا فروغ

2024-12-13
سرکاری عہدے داروں کا عمرہ۔۔۔۔کاش یہ رقم محتاجوں پر خرچ ہوتی

سرکاری عہدے داروں کا عمرہ۔۔۔۔کاش یہ رقم محتاجوں پر خرچ ہوتی

2024-11-29
ہاری پاری گام میں حضرت شیخ العالم ؒ (ھ842- ھ757) کا قیام

ہاری پاری گام میں حضرت شیخ العالم ؒ (ھ842- ھ757) کا قیام

2024-11-29
والدین سے حُسن سلوک کی تعلیم

2024-11-08
شیخ نورالدّین ولی کا مرتبہ اور مقام

شیخ نورالدّین ولی کا مرتبہ اور مقام

2024-11-01
Next Post
بھولے والدین !

بھولے والدین !

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan