جموں، 7 دسمبر:
جموں کے مضافاتی علاقے سدھر میں ایک پولیس اسٹیشن کے باہر گرینیڈ حملہ ہوا۔ دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
دھماکہ منگل کی شب پولیس کی عمارت کے باہر ہوا اور دھماکے کی جگہ سے دستی بم کا لیور برآمد ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ دہشت گردانہ حملے کے پیچھے جیش محمد دہشت گرد گروپ کا ہاتھ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اسی طرح کے ایک گرینیڈ کا استعمال جیش نے 2018 میں سری نگر کے لسجان علاقے میں دھماکہ کرنے کے لئے کیا تھا۔ دھماکے کے بعد جموں و کشمیر پولیس نے پورے علاقے میں الرٹ جاری کیا ہے اور علاقے میں اسپیشل آپریشن دستوں کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر تلاشی شروع کر دی ہے۔
