• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جنوری ۳۱, ۲۰۲۳
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

وزیراعظم نے اپوزیشن سے ایوان کوہموار طریقے سے چلانے میں تعاون دینے کی اپیل کی

Online Editor by Online Editor
2022-12-07
in اہم ترین, تازہ تریں, قومی خبریں
A A
وزیراعظم نے اپوزیشن سے ایوان کوہموار طریقے سے چلانے میں تعاون دینے کی اپیل کی
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی، 07 دسمبر :

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈروں سے ایوان کو ہموار طریقے سے چلانے میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نوجوان ممبران پارلیمان کو ایوان کی بحث میں زیادہ سے زیادہ حصہ دینے کی اپیل کی ۔ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس آج سے شروع ہو ا۔

سیشن سے پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے جی ۔20 ممالک کی صدارت، ایوان کی ہموار کاروائی اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کے بطور چیئرمین پہلی بار ایوان کی کارروائی میں حصہ لینے پر ہندوستان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں بحث میں اقدار قائم کریں گی اور اسے معیاری بنائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی اپنے خیالات کو نئی طاقت دیں گے اور سمت کو واضح طور پر اجاگر کرنے میں مدد کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نئے اور نوجوان پارلیمنٹرینز کے روشن مستقبل اور جمہوریت کی آئندہ نسل کو تیار کرنے کے لیے ہمیں انہیں زیادہ سے زیادہ شرکت کے مواقع دینے چاہئیں۔ یہ جمہوریت کی ایک بہت بڑی یونیورسٹی ہے اور اکثر نوجوان پارلیمنٹرین ان سے کہتے ہیں کہ ہم اس سے اچھوتے رہ جاتے ہیں۔ہمیں شرکت کی سعادت نہیں مل رہی۔ اس لیے ایوان کا چلنا بہت اہم ہے۔

ہندوستان کو جی 20 کی صدارت ملنے کے بارے میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ دنیا کو اپنی صلاحیت دکھانے کا ایک بڑا موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاسملک کو ترقی کی بلندیوں پر لے جانے والے موجودہ عالمی حالات میں ہندوستان کی ترقی کو ذہن میں رکھتے ہوئے کئی اہم فیصلے لینے کا موقع فراہم کرے گا۔ انہیں یقین ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں بحث کو مزید بامعنی اور بھرپور بنائیں گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آج پہلی بار ہمارے نائب صدر راجیہ سبھا کے چیئرمین کے طور پر اپنی میعاد شروع کریں گے۔ جس طرح سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے قبائلی روایت کے ساتھ ہندوستان کے عظیم ورثے کو بڑھانے کی کوشش کی ہے، ایسے میں ایک کسان کے بیٹے، نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کے طور پر وہ ملک کا وقار بڑھائیں گے۔ ارکان پارلیمنٹ کی ترغیب اور حوصلہ افزائی کریں گے۔ ہماری طرف سے ان کے لیے بہت سی نیک خواہشات۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

سدھرا جموں کے ایک پولیس تھانے کے باہر گرینیڈ حملہ

Next Post

ڈونالڈ ٹرمپ کی دو کمپنیوں نے کی دھوکہ دہی، 17 معاملوں میں قصوروار

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سپریم کورٹ میں 4 اپریل سے مکمل طور پر’فزیکل‘ سماعت

سرکاری اراضی پر تجاوزات ہٹانے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر عرضی خارج

2023-01-31
بجٹ کی طرف نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کی توجہ: وزیر اعظم

بجٹ کی طرف نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا کی توجہ: وزیر اعظم

2023-01-31
اننت ناگ کے دیلگام میں مشتبہ ملی ٹینٹوں کی فائرنگ ، 2غیر مقامی مزدور زخمی

متعدد تشدد آمیز واقعات میں جنوری 2023،جموں و کشمیر میں 7 شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک

2023-01-31
جموں کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ۔ ایل جی

جموں کشمیر کے نوجوانوں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ۔ ایل جی

2023-01-31
لیفٹیننٹ گورنر نے بابائے قوم مہاتماگاندھی کو ان کی یوم وِصال پر خراجِ عقیدت پیش کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے بابائے قوم مہاتماگاندھی کو ان کی یوم وِصال پر خراجِ عقیدت پیش کیا

2023-01-30
لیفٹیننٹ گورنر نے گلمرگ میں تیسرے کھیلو۔ اِنڈیا سرمائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے گلمرگ میں تیسرے کھیلو۔ اِنڈیا سرمائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا

2023-01-30
اودھم پور میں دلدوز سڑک حادثہ، تین مسافر از جان

سری نگر جموں شاہراہ پر حادثہ، ڈرائیور از جان

2023-01-30
دیوالی کے پیش نظر کشمیریونیورسٹی کے 24اکتوبر کے امتحان موخر

برف و باراں کے پیش نظر یونیورسٹی امتحانات ملتوی: ترجمان

2023-01-30
Next Post
سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو کیپٹل ہل پر حملہ کا مجرم مانتے ہیں امریکی

ڈونالڈ ٹرمپ کی دو کمپنیوں نے کی دھوکہ دہی، 17 معاملوں میں قصوروار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

ur Urdu▼
X
ar Arabiczh-CN Chinese (Simplified)en Englishru Russianur Urdu