سرینگر/16فروری:
کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے گلمرگ میں دوسرے دن بھی کئی جگہوں کی سیر کی اور گلمرگ میں مقامی و غیر مقامی سیلانیوں سے بات کی ۔ اس موقعے پر انہوںنے لوگوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر واقعی میں جنت ہے تاہم یہاں کے لوگ کافی مہمان نواز ہے جیسا کہ وہ اس کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہے ۔
کانگریس رہنماراہل گاندھی دوروزہ نجی دورے پر کشمیر پہنچے اور اس کے فوراً بعد گلمرگ روانہ ہوئے جہاں انہوں نے برف پر پھسلنے کی اسکینگ گیم میں حصہ لیا ۔اس نے دوہفتے پہلے بھارت جوڑو یاترا کا اہتمام وادیٔ کشمیر میں لال چوک پر ترنگا لہراکر کیا۔ راہل گاندھی اس وقت جیکٹ پہنے ہوئے تھے اور گلمرگ میں اسکنگ گیم میں حصہ لے رہے تھے۔
اس موقع پر وہاں پر کافی سیاح بھی موجود تھے جنہوں نے ان سے گرمجوشی کے ساتھ ہاتھ ملا۔ ان کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظام کئے گئے تھے۔ اخباری نمائندوں نے ان سے کچھ سوالات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ٹال گئے اور صرف نمسکار کرکے وہاں سے نکلے۔ریاستی کانگریس کمیٹی کے ایک ترجمان نے کہا کہ وہ نجی دورے پر آئے ہیں ان کا کوئی پارٹی پروگرام نہیں ہے ۔
