سری نگر،31 مارچ :
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے درگمولہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک ذہنی طور معذور شخص کی لاش پائی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے درگمولہ علاقے میں جامع مسجد کے نزدیک مقامی لوگوں نے جمعرات کی صبح ایک لاش دیکھی اور اس کے متعلق فوری طور پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔متوفی کی شناخت فیاض احمد بٹ ولد غلام رسول بٹ ساکن ہتمولہ کپوارہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاش ایک ذہنی طور معذور شخص کی ہے۔انہوں نے کہا کہ طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے بعد لاش کو لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔
