سرینگر /07مئی:
سٹیٹ تحقیقاتی ایجنسی نے جموں کے ضلع ڈوڈہ کے بھدرواہ تحصیل میں پاکستان میں مقیم حزب المجاہدین کے ایک جنگجو کے خلاف اس کی جائیداد کی منسلک کرنے سے پہلے ایک قدم کے طور پر اعلان کو عمل میں لایا۔حزب ملی ٹنٹ جس کی شناخت محمد حسین خطیب کے طور پر کی گئی ہے تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 73/2023میں مطلوب ہے جس میں سابق وزیر جتندر سنگھ عرف بابو سنگھ مقدمہ کا سامنا کر رہے ہیں اور جو اس وقت کوٹ بلوال جموں کی سنٹرل جیل میں بند ہیں۔
خطیب جو ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ کا رہائشی ہے، اس وقت پاکستان سے کام کر رہا ہے اور انہیں کچھ کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ بنایا ہے جو اس سے قبل ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں ہوئی تھیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایس آئی اے بھدرواہ میں خطیب کی جائیداد کو ضبط کرنے کے عمل میں ہے اور جلد ہی کارروائی کیے جانے کا امکان ہے۔
اس دوران، ایس آئی اے نے آج محمد حسین خطیب کے خلاف سیکشن 82 سی آر پی سی کے تحت اعلانیہ کارروائی عمل میں لائی اور عدالت سے اعلانیہ احکامات ملنے کے بعد ڈوڈہ کے بھدرواہ میں واقع مسجد محلہ اور دیگر نمایاں مقامات پر ان کی رہائش گاہ پر مفرور ملزم کے پوسٹر چسپاں کر دیے۔خطیب کو عدالت نے اپنے اعلانیہ حکم میں 30 دن کی مہلت دی ہے تاکہ وہ ٹرائل کا سامنا کرنے کیلئے اس کے سامنے پیش ہوں۔عہدیداروں نے کہا کہ اگر ملزم 30 دنوں کے اندر عدالت میں پیش ہونے میں ناکام رہتا ہے تو اس کے خلاف سیکشن 83 سی آر پی سی کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی اور اس کی جائیداد ضبط کر لی جائے گی۔
غیر قانونی سرگرمیاں (روکتھام) ایکٹ کی دفعہ کے تحت پولیس اسٹیشن گاندھی نگر(ایس آئی اے ) جموں کی ایف آئی آر میں مفرور ملزمان کے خلاف ایس آئی اے جموں کی یہ ایک بڑی کارروائی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حزب المجاہدین کے جنگجو طارق احمد ملہ عرف طارق مرتضیٰ ساکنہ بندزو پلوامہ اور حزب المجاہدین کے جنگجو کفایت رضوی ایچ ایم ٹی سرینگر کے خلاف بھی کارروائی شروع کی گئی ہے۔
