سرینگر 07مئی:
کوکر ناگ اور پہلگام میں کرنٹ لگنے سے دو افراد از جان جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یو پی آئی کے مطابق لدرو پہلگام میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب خاتون سمیت چار افراد بجلی کرنٹ لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوئے۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے معراج الدین ریشی کو مردہ قرار دیا ۔
اس حادثے میں زخمی ہوئے تین افراد کی شناخت نعیم احمد بٹ ولد سجاد احمد بٹ ، نسیمہ بانو زوجہ نعیم احمد بٹ اور مبینہ اختر زوجہ سجاد احمد بٹ ساکنا لدرو کے بطور کی گئی ہے۔ ادھر ناگام کوکر ناگ میں ایک خاتون گھر میں کرنٹ لگنے سے شدید طورپر مضروب ہوئی اور بعد ازاں ہسپتال میں اُس کی موت واقع ہوئی۔ پولیس نے اوس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔