جموں،8 مئی : جموں و کشمیر میں جاری بھاری بارشوں اور تازہ برف باری کے پیش نظر خطہ چناب کے رام بن اور ڈوڈہ اضلاع میں تعلیمی اداروں کو جزوی طور پر بند کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں جبکہ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ندی نالوں کے نزدیک جانے سے احتراز کریں۔
ضلع مجسٹریٹ رام بن نے ٹویٹ کرکے کہا کہ بھاری بارشوں کے پیش نظر ضلع میں آٹھویں جماعت تک کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
انہوں نے کہا تاہم امتحانات حسب شیڈول منعقد ہوں گے۔
ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے تاکید کی ہے کہ وہ بچوں کو ندی نالوں اور دریائوں کے نزدیک جانے کی اجازت نہ دیں۔
ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے بھی بارشوں کے پیش نظر احتیاطی طور پر اسکولوں کو بند رکھنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ضلع میں پیر کے روز اسکول بند رہیں گے تاہم اگر کہیں امتحانات چل رہیں ہوں گے تو ان کو حسب شیڈول منعقد کیا جائے گا۔
