ہنومان گڑھ: راجستھان کے ہنومان گڑھ میں پیر کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ فضائیہ کا مگ 21 طیارہ رہائشی علاقے میں گرا تباہ ہوگیا۔ اس حادثے میں تین افراد ہلاک ہو گئے، جب کہ تین افراد کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق حادثے کے دوران مگ 21 ہوا میں لہراتے ہوئے ایک مکان پر جا گرا۔ وہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پیلی بنگا تھانہ پولیس موقعے پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق اس حادثے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ یہاں حادثے کے بعد گاؤں والوں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر جمع ہوگئی۔
