سری نگر، 15 مئی :
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے پیر کی صبح وادی کشمیر کے پانچ اضلاع میں 13 مقامات پر چھاپے مارے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، سری نگر اور اننت ناگ اضلاع میں 13 مقامات پر چھاپے مار کارروائیاں انجام دے رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ چھاپے این آئی اے جموں میں درج آر سی 5/2022 کیس کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔
قبل ازیں این آئی اے نے اسی کیس کے سلسلے میں 9 مئی کو جموں وکشمیر میں 15 مقامات پر چھاپے مارے تھے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
