سری نگر،24 مئی : سری نگر میں منعقد ہو رہے جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس کے تیسرے اور آخری دن یعنی بدھ کے روز مندوبین نے شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع مشہور مغل باغات کی سیر کی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مخلتف جی ٹونٹی ممالک کے مندوبین نے نشاط باغ کی سیر کی اور وہاں کے دلکش نظاروں سے محظوظ ہوئے۔ مندوبین کو باغ میں سیاحوں کے ساتھ تصویریں کھینچتے ہوئے دیکھا گیا اور بعض مندوبین نے کشمیر کا مخصوص روایتی لباس زیب تن کرکے گروپ تصویریں بھی کھینچیں۔امکانی طور پر مندوبین لالچوک میں واقع پولو ویو مارکیٹ کا بھی دورہ کریں گے۔
بتادیں کہ سری نگر میں 22 مئی کو سہہ روزہ جی ٹونٹی ٹورزم ورکنگ گروپ اجلاس شروع ہوا۔یہ دفعہ 370 کی تنیسخ کے بعد جموں وکشمیر میں منعقد ہونے والا سب سے برا بین الاقوامی سطح کا اجلاس ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ انتہائی اہمیت کے حامل اس اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے زائد از 70 مندوبین اس وقت سری نگر میں موجود ہیں جو دہلی سے دو چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے سری نگر پہن
