سری نگر، 5 جون :
شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ڈوبن کچھمہ گائوں میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں دو رہائشی مکان اور ایک گاو خانہ خاکستر ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کپوارہ کے ڈوبن کچھمہ گاوں میں دوران شب ایک رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل ہی واقع ایک اور مکان اور گاو خانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں دو مکان اور گاو خانہ خاکستر ہوگیا۔
تاہم اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے۔
