• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جموںوکشمیر میں’کسان سمپرک ابھیان‘کے تحت 2لاکھ سے زیادہ کسانوں کی شرکت

Online Editor by Online Editor
2023-06-09
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جموںوکشمیر میں’کسان سمپرک ابھیان‘کے تحت  2لاکھ سے زیادہ کسانوں کی شرکت
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/کسان سمپرک ابھیان کے تحت صرف سات رائونڈ مکمل ہونے تک جموںوکشمیر کے 2لاکھ سے زیادہ کسانوں نے شرکت کی ہے۔اِس پروگرام کے ابھی 31؍ اگست 2023ء تک مزید 12رائونڈ باقی ہیں ۔اِ س پروگرام میں کسانوں کی تعدادمیں اِضافہ ہوا ہے اوروہ سننے او ردیکھنے کے لئے مقامات پر جمع ہوتے ہیں جو نہ صرف جموںوکشمیر یوٹی بلکہ پورے ملک میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں اَب تک کا سب سے زیادہ عملی پروگرام بننے جارہا ہے ۔ جموںوکشمیر یوٹی میں زرعی شعبے کی تاریخ میں دو بڑے اقدامات’ دَکش کسان‘ اور’ کسان ساتھی‘ کے ذریعے دیکھا جارہا ہے ۔
’دکش کسان ‘اَپنی نوعیت کا پہلا آن لائن ہائبرڈ سکلنگ پروگرا م ہے جو خصوصی طورپر کاشت کار برادری کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔’ دکش کسان پورٹل ‘ کے تحت اَب تک 27,000 سے زیادہ کسانوں کو رجسٹر کیا جاچکا ہے اور تقریباً8,000 کسانوں کو اَپنی پسند کے سکل کورس میں داخلہ دیا گیا ہے ۔ اِس میں اِضافہ کرنے کے لئے تقریباً2,000 کسان پہلے ہی آن لائن سکل کورس کی تکمیل کے لئے پیش قدمی کر چکے ہیں۔’ دکش کسان‘ کسانوں کی مہارت کی نشوو نما کے لئے لرننگ مینجمنٹ سسٹم ہے ۔
ملک میں اَپنی نوعیت کا پہلا دِکش کسان محکمہ زراعت کی طرف سے تیار کیا گیا ہے جہاں جموں وکشمیر یوٹی کے زرعی آب و ہوا والے علاقوں کے مطابق 121سکل کورس کسانوں کے لئے مفت دستیاب ہیں۔’ کسان سمپرک ابھیان ‘ کے دوران کسانوں کو فراہم کردہ پمفلٹ کے پیچھے کیو آر کوڈ کا ایک سادہ سکین کسان کو ’دکش کسان پورٹل‘ پر لے جاتا ہے جہاں وہ مفت میں اِندراج کر سکتا ہے اور اَپنی پسند کا کوئی بھی سکل کورس کرسکتا ہے۔لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے تحت ویڈیو لیکچر کشمیری ، اُردو ، ڈوگری اور ہندی میں دستیاب ہیں اور متنی مواد ہندی ، اُردو اور اَنگریزی میں دستیاب ہے۔
اِس کے علاوہ کاروباری ترقی اور مالیاتی اِنتظام پر خصوصی ماڈیولز بھی شامل کئے گئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کسان صرف تربیت یافتہ نہیں ہیں بلکہ ایک ہنر مند کاروباری بن سکتے ہیں۔کسانوں کو آن لائن کورسز کی تکمیل کے بعد 5سے 7دِنوں کے لئے ان کے متعلقہ اَضلاع میں کرشی وگیان کیندروں میں ان کے منتخب کردہ سکل کورس میں عملی تربیت کے لئے بھیجا جائے گا۔
کسانوں کوسکل کورس کی کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد سکاسٹ کشمیر اور سکاسٹ جموں کی طرف سے اسناد فراہم کئے جائیں گے۔ کسانوں نے بالخصوص ’’ کسان ساتھی‘‘ میں زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے تحت سکیموںکے آئی ٹی ڈیش بورڈ جسے زرعی پیداوار محکمہ نے تیار کیا ہے۔کسان سمپرک ابھیان کے دوران کسانوں کو فراہم کئے گئے پمفلٹوں پر کیو آر کوڈز کا ایک سادہ سکین کسان کو کسان ساتھی پورٹل پر لے جاتا ہے جہاں وہ آسانی سے اِندراج کرسکتا ہے اور کسی بھی سکیم کے تحت درخواست دینے کے لئے کسی دفتر میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔
کسان ساتھی پورٹل کے تحت کُل5,735کسانوں نے اَپنا اِندراج کیا ہے اور مختلف سکیموں کے تحت کسانوں سے اَب تک زائد اَز 3,000 آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 11درخواستیں پہلے ہی منظور شدہ ہیں اور باقی پروسسنگ کے مختلف مراحل میں ہیں۔’’ کسان سمپرک ابھیان‘‘ میں کسانوں کا ایک بنیادی سروے اور ہنرمندی کے فرق کا مطالعہ بھی ایک ساتھ کیا جارہا ہے ۔ آئی ٹی ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے آج تک تقریباً1.92 لاکھ کسانوں کا ڈیٹا حاصل کیا جاچکا ہے ۔ جموںوکشمیر یوٹی میں زراعت کی حالت کا پتہ لگانے کے لئے اے آئی کا اِستعمال کرتے ہوئے بیس لائن تجزیاتی ٹولز تعینات کئے جارہے ہیں جو جموںوکشمیر یوٹی میں زراعت اور کسانوں کی ہمہ گیر ترقی کے لئے مناسب اَقدامات وضع کرنے کے لئے منصوبہ سازوں کے لئے بہت مدد گار ثابت ہوں گے ۔
یہ سب ’’ کسان سمپرک ابھیان‘‘ کی بڑے پیمانے پر رَسائی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے جو 24؍اپریل 2023ء کو شروع کیا گیا تھا ۔ جموںوکشمیر یوٹی کے تمام اَضلاع کی کُل 1,873پنچایتوں کو اَبھی تک اِس ابھیان کے تحت شامل کیا گیا ہے ۔جموںوکشمیر یوٹی کے تمام اَضلاع میں اورنٹیشن پروگرام ایک ساتھ منعقد کیا جارہا ہے ۔ پروگرام کو ہر ہفتے کے پہلے تین دِن منعقد کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ حکومت کی طرف سے ایک مکمل ضلع مخصوص کیلنڈر جاری کیا گیا ہے ۔اورنٹیشن پروگرام کے لئے ریسو رس پرسنز زراعت، بھیڑ و پشو پالن ، باغبانی ، سیری کلچر اور ماہی پروری محکموں کے اَفسران اور ملازمین ہیں جنہیں جنوری سے اَپریل مہینوں کے دوران تمام اَضلاع میں منعقد کئے 641 تربیتی سیشنوں کے دوران پہلے سے تربیت دی گئی تھی۔ مختصر فلموں کا استعمال کرتے ہوئے مختلف سکیموں اور پروگراموں کو بیان کرنے کا ایک جدید ٹول پیش کیا گیا ہے ۔
جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) اور دیگر مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت سکیموں کے کُل 49ویڈیوز جموںوکشمیر کے تمام مقامات پر کسانوں کو دِکھائے جائیں گے۔سکیموں کو بیان کرنے میں آڈیو ویژول ایڈز کا اِستعمال کرکے کسانوں کے لئے دیرپا اور بہت زیادہ دِلکش اور دِلچسپ بنایا گیا ہے ۔اِس کے علاوہ کسانوں کو شکوک و شبہات کو دُور کرنے کے لئے ویڈیوز کے ہر سکریننگ سیشن کے بعد سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا جارہاہے ۔ کسانوں کو ہندی، اُردو اور انگریزی تینوں زبانوںمیں تمام سکیموں کے پمفلٹ ایک کتابچے کی شکل میں بھی فراہم کئے جارہے ہیں جس میںجموںوکشمیر یوٹی کے زرعی پیداوار محکمہ کے تحت تمام محکموں کے رابطہ کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

گاندربل میں وائیل پُل کشمیر اور لداخ کے درمیان ایک اہم رابطہ

Next Post

بارہمولہ پولیس نے گلمرگ میں 250 سیاحوں کو بچالیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
بارہمولہ پولیس نے گلمرگ میں 250 سیاحوں کو بچالیا

بارہمولہ پولیس نے گلمرگ میں 250 سیاحوں کو بچالیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan