• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

پی ایم مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ امت شاہ

Online Editor by Online Editor
2023-06-23
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
پی ایم مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ امت شاہ
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں۔ 23؍ جون:
مرکزی وزیر داخلہ جناب امیت شاہ نے سنٹرل فارنسک سائنس لیبارٹری (سی ایف ایس ایل) سامبا کا سنگ بنیاد رکھا اور جموں میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔قبل ازیں ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے بلیدان دیوس پر امت شاہ نے تری کٹ نگر میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ سی ایف ایس ایل، سانبہ اور مختلف ترقیاتی اسکیموں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ سمیت کئی معززین موجود تھے۔
امیت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی قربانی، ہمت اور عزم کی وجہ سے جموں و کشمیر ہندوستان کے ساتھ متحد ہے اور آرٹیکل 370 کو منسوخ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی نے 1953 میں آرٹیکل 370 کو شامل کرنے کی تجویز کے خلاف اپنے احتجاج میں صنعت اور سپلائی کے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ڈاکٹر مکھرجی نے کہا تھا کہ اس ملک میں دو ودھان، دو نشان، دو پردھان نہیں چلے گا۔
شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے خواب کو پورا کرتے ہوئے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر سمیت پورا ملک ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کے تعاون کا مقروض رہے گا ۔مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج جموں میں تقریباً 309 کروڑ روپے کی لاگت سے کئی ترقیاتی اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ اس کے تحت 100 کروڑ روپے کی لاگت سے سی ایف ایس ایل، 157.47 کروڑ روپے کی لاگت سے رامبن اور کشتواڑ میں جل جیون مشن کے تحت 41 واٹر سپلائی اسکیمیں، 32.46 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈوڈہ بس اسٹینڈ پر کثیر المنزلہ پارکنگ شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بخشی نگر میں 40.86 کروڑ روپے کی لاگت سے بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال، 17.77 کروڑ روپے کی لاگت سے گرڈ سٹیشن اور 25 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈوگرہ چوک سے کے سی چوک تک سڑک کی اپ گریڈیشن کا بھی افتتاح کیا گیا۔
امیت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ گولڈن ہیلتھ کارڈز کی تقسیم کا پروگرام بھی آج مکمل ہو گیا ہے۔ تقریباً 97 لاکھ لوگ اس گولڈن ہیلتھ کارڈ کا فائدہ حاصل کر رہے ہیں۔ جناب شاہ نے کہا کہ پورے ملک میں پردھان منتری آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت صرف غریب لوگ ہی فوائد حاصل کرتے ہیں، جب کہ جموں و کشمیر میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمام لوگوں کو 5 لاکھ روپے تک کی تمام صحت کی سہولیات مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جموں و کشمیر حکومت اس اسکیم کے تحت روزانہ 2 کروڑ روپے کی ادائیگی کر رہی ہے۔ امیت شاہ نے کہا کہ حال ہی میں سرینگر میں G-20 چوٹی کانفرنس کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس میں کئی ممالک کے رہنما کشمیر کی اچھی سیاحت کا پیغام لے کر گئے اور کشمیر کی بہتر صورتحال کا پیغام پوری دنیا تک پہنچا۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے جموں و کشمیر میں پنچایتی راج نظام کو دوبارہ نافذ کیا ہے۔ اس وقت 32,000 نو منتخب پنچ، سرپنچ اور تحصیل پنچایت اور ضلع پنچایت کے ممبران ہیں، جو جموں و کشمیر کو ترقی کی راہ پر آگے لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 70 سالوں میں صرف 4 میڈیکل کالج بنائے گئے، گزشتہ 9 سالوں میں 9 نئے میڈیکل کالج اور 15 نرسنگ کالج بنائے گئے۔ پہلے میڈیکل کی صرف 500 سیٹیں تھیں، اب اس میں ایم بی بی ایس کی 600 سیٹیں شامل کر دی گئی ہیں۔
ڈگری کالجوں اور انجینئرنگ کالجوں کی تعداد بھی 96 سے بڑھا کر 147 کر دی گئی ہے اور جموں کو آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم فراہم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جموں و کشمیر میں تروملا تروپتی دیوستھانام مندر کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

ایل او سی پر چار درانداز ہلاک، فوج

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے کشتواڑ میں ڈیجیٹل مووِی تھیر کا اِفتتاح کیا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے کشتواڑ میں ڈیجیٹل مووِی تھیر کا اِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے کشتواڑ میں ڈیجیٹل مووِی تھیر کا اِفتتاح کیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan