• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

شری امرناتھ یاترا:پوتر گھپا تک راستوں کی نگرانی کے لئے کواڈ کوپٹر، نائٹ وژن آلات کا استعمال:فوج

Online Editor by Online Editor
2023-07-01
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
شری امرناتھ یاترا:پوتر گھپا تک راستوں کی نگرانی کے لئے کواڈ کوپٹر، نائٹ وژن آلات کا استعمال:فوج
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر، یکم جولائی :
فوج کا کہنا ہے کہ امسال شری امرناتھ جی یاترا کے پر امن اور ہموار انعقاد کے لئے سیکورٹی کے اضافی انتظامات عمل میں گئے ہیں اور کواڈ کوپٹرس کے علاوہ نائٹ وژن آلات کو استعمال میں لایا گیا ہے تاکہ یاترا کے دونوں راستوں پر دن رات کی نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ فوج، پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کو پورے راستے اور اندرونی علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے اور فوج یاترا کے احسن انعقاد کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔
فوج کی آر آر کے 1سیکٹر کمانڈر امن دیپ سنگھ مالہی نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو پہلگام بیس کیمپ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘ہم سب سے پہلے یاتریوں کا استقبال کرتے ہیں امسال پر امن اور ہموار یاترا کے انعقاد کے لئے سیکورٹی کے اضافی انتظامات کئے گئے ہیں’۔ان کا کہنا تھا: ‘پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے پوتر گھپا تک جانے کے راستوں پر دن رات نگرانی نی کے لئے کواڈ کوپٹر اور نائٹ وژن آلات کا استعمال کیا گیا ہے، فوج کے علاوہ پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کو اونچی جگہوں پر تعینات کیا گیا ہے، اندرونی علاقوں میں بھی سیکورٹی فورسز کی ٹکڑیوں کو تعینات کیا گیا ہے ‘۔انہوں نے کہا: ‘فوجی جوانوں کو سمجھایا گیا ہے کہ وہ یاترا کے دوران مقامی لوگوں کی کم سے کم تکلیف کو یقینی بنائیں تاکہ ان کا کام کاج متاثر نہ ہوسکے’۔
سیکٹر کمانڈر نے کہا کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ‘مائونٹین اینڈ اولانچ ریسکیو ٹیموں کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امسال فوری اور موثر رسپانس ٹیمیں کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں تیز انخلا کو یقینی بنائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ امسال این ڈی ایم اے، این ڈی آر ایم اور ایس آر ڈی آر ایم کی ٹیموں نے مشترکہ مشقیں کیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بر وقت کارروائیوں کی انجام دہی کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس دوران فوج کی آر آر کے 3 سیکٹر کمانڈر اتل راجپوت نے کہا کہ پر امن یاترا کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے کثیر سطحی سیکورٹی گرڈ کو لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوتر گھپا کی طرف جانے والے راستوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کو یقینی بنانے کے لئے نگرانی کے آلات، نائٹ وژن آلات، انٹی ڈرون ٹیمیوں اور بم سکاڈ کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں یاتریوں کے انخلا کے لئے ایمرجنسی ہیلی پیڈس کو تیار رکھا گیا ہے۔
فوجی افسر نے کہا کہ سال گذشتہ کی قدرتی آفت کو مد نظر رکھتے ہوئے امسال اس سلسلے میں موثر اقدام کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘ہم مقامی لوگوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں جو یاترا کے کلیدی متعلقین ہیں یہ یاترا کشمیریت کا مظاہرہ کرنے کا ایک اور موقع ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ فوج آخری یاتری کی محفوظ واپسی کو یقینی بنائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ 62 دنوں پر محیط شری امر ناتھ جی یاترا کا ہفتے کی صبح آغاز ہوا اور یہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں بارشوں کا امکان، شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

Next Post

اننت ناگ میں سڑک حادثہ، موٹر سائیکل سوار از جان

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
پونچھ میں ٹریکٹر کی زد میں آکر معمر خاتون از جان

اننت ناگ میں سڑک حادثہ، موٹر سائیکل سوار از جان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan