سری نگر، یکم جولائی:
جنوبی ضلع اننت ناگ کے مرہامہ گاوں میں موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں نوجوان کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق مرہامہ بجبہاڑہ میں دیر رات ایک موٹر سائیکل کھمبے سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 18سالہ نوجوان شدید طورپر زخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ زخمی نوجوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت عمر مقبول منٹو ولد محمد مقبول ساکن واگہامہ کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش وارثین کے سپرد کی۔
