سری نگر، یکم جولائی:
جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے چھتہ بل علاقے میں ہفتے کی صبح ایک شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی تاہم پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں مذکورہ شخص کی جان بچ پائی۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کی صبح چھتہ بل ویر کے نزدیک اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب دماغی طور معزور شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگائی۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور ایس ڈی آر ایف نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور مذکورہ شخص کو زندہ پانی سے باز یاب کرکے ہسپتال پہنچایا جہاں پر اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔