جموں، یکم جولائی:
شری امرناتھ جی یاترا کے لئے یاتریوں کا دوسرا قافلہ ہفتے کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے ہفتے کی صبح 4 ہزار 4 سو 16 یاتریوں پر مشتمل دوسرا قافلہ کشمیر کی طرف روانہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ 188 گاڑیوں میں سوار ان یاتریوں میں سے 1683 یاتری بالتل بیس کیمپ جبکہ 2733 یاتری پہلگام بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئے۔
دریں اثنا امر ناتھ جی یاترا کا ہفتے کی صبح باقاعدہ آغاز ہوا اور یاتری اپنے اپنے بیس کیمپوں سے پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوگئے۔قابل ذکر ہے کہ یکم جولائئی سے شروع ہوئی یہ یاترا 31 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔جموں و کشمیر انتظامیہ اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نے یاترا کے لئے فقید المثال انتظامات کئے ہیں۔
