سرینگر: کشمیر کے ایک سرکرہ ٹریڈ یونین لیڈر سمپت پرکاش کا سرینگر میں انکی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا ہے۔ وہ پچاسی برس کے تھے۔ سمپت پرکاش لگ بھگ پانچ دہائیوں تک کشمیر میں ایک باثر ٹریڈ یونین لیڈر کی حیثیت سے سرگرم ہوئے۔ نوے کی دہائی میں سرکاری نوکری سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی وہ ملازمین اور عام لوگوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہے۔سمپت پرکاش ان افراد میں شامل تھے جنہوں نے سب سے پہلے کشمیر کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے کی کوششوں کے خلاف عدالت کی جانب رجوع کیا تھا۔ سمپت پرکاش کو 2001 میں دلی میں ہوئے پارلیمنٹ حملےسے متعلق کیس میں پروفیسر عبدالرحمان گیلانی کی انکے ایک رشتہ دار کے ساتھ ہوئی کشمیری میں گفتگو کا کشمیری ترجمہ کرنے کیلئے بھی بلایا گیا تھا جو اس کیس کی ایک اہم کڑی تھا