• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home شوبز

اداکار جونی ڈیپ کا اپنی سابق بیوی ایمبر ہرڈ سے تنازع کیا ہے؟

Online Editor by Online Editor
2022-04-11
in شوبز
A A
اداکار جونی ڈیپ کا اپنی سابق بیوی ایمبر ہرڈ سے تنازع کیا ہے؟
FacebookTwitterWhatsappEmail

چٹان ویب مانیٹرینگ
لندن میں ایک ہائی پروفائل ہتک عزت کے مقدمے کے بعد اداکار جونی ڈیپ اور ان کی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ دوبارہ عدالت میں پیش ہو رہے ہیں۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس بار مقدمے کا آغاز پیر سے امریکہ میں ہو رہا ہے جو گھریلو تشدد سے متعلق ہے۔
58 سالہ جونی ڈیپ کا 35 سالہ ایمبر ہرڈ کے خلاف کیس لائیو نشر کیا جائے گا۔اس کیس میں اداکار جیمز فرانکو اور پال بیٹنی کے ساتھ ساتھ دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک ایلون مسک بھی عدالت میں گواہی دے سکتے ہیں۔کیس کا محور ایمبر ہرڈ کا دسمبر 2018 میں واشنگٹن پوسٹ میں لکھا گیا کالم ہے، جس میں وہ خود کو ’خانگی بدسلوکی کی نمائندگی کرنے والی عوامی شخصیت‘ کے طور پر بیان کرتی ہیں جنہیں خود پر حملے کے دعووں کے بعد آن لائن پریشان کیا گیا تھا۔
کالم کا عنوان تھا ’میں نے جنسی تشدد کے خلاف آواز اٹھائی اور اپنے ثقافت کے غضب کا سامنا کیا۔ اسے بدلنا ہوگا۔‘اداکارہ نے جونی ڈیپ کا نام نہیں لیا تھا لیکن انہوں نے ان پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا اور پانچ کروڑ ڈالر کا ہرجانہ طلب کیا۔واضح رہے کہ دونوں اداکاروں کی ملاقات 2011 میں فلم ’دی رم ڈائری‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ دونوں کی شادی 2015 سے 2017 تک چلی تھی۔جونی کی جانب سے درج شکایت میں کہا گیا ہے کہ ’کالم کا واضح مطلب یہ ہے کہ جونی ڈیپ خانگی بدسلوکی کے مرتکب ہیں اور جھوٹے ہیں۔ جونی ڈیپ نے کبھی بھی ایمبر ہرڈ کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی۔‘
اداکارہ ایمبر ہرڈ نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے 10 کروڑ ڈالر کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انہیں جونی ڈیپ کے ہاتھوں ’بہت زیادہ جسمانی تشدد اور بدسلوکی‘ کا سامنا کرنا پڑا۔خیال رہے کہ اس سے قبل جونی ڈیپ لندن کا مقدمہ ہار چکے ہیں، جو انہوں نے اخبار ’دی سن‘ کے خلاف انہیں ’بیوی کو پیٹنے والا‘ کہنے پر دائر کیا تھا۔ ان کی اپیل کی کوشش گزشتہ سال مارچ میں مسترد کر دی گئی تھی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جب مادھوری نے ’دیوداس‘ میں کام کرنے سے اچانک انکار کر دیا

Next Post

دبئی میں مالدار گداگر گرفتار، چالیس ہزار درہم برآمد 

Online Editor

Online Editor

Related Posts

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

سنی دیول، دلجیت دوسانجھ اور ورون دھون اگلے سال جموں و کشمیر میں فلم بارڈر-2 کریں گے

2024-12-18
ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

ہالی وڈ میں کام کرنا اعزاز ہے، 2025 میں بالی وڈ میں واپسی کا ارادہ ہے: پرینکا چوپڑا

2024-12-13
شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکے حالات زندگی پر مبنی اُردوزبان میں پہلی کتاب جلد منظرعام پر

2024-12-10
‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

‘سکویڈ گیم سیزن 2’ کا ٹریلر جاری، موت کی تفریح کا کھیل اور بھی خوفناک ہو گیا، نئے ستاروں کی انٹری، اب انتقام کی باری

2024-11-29
سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

سری نگر میں موٹر سائیکلوں کی ضبطی کا سلسلہ دراز

2024-11-25
سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

سوپور کے تنویر میر "رنیتی” کے لیے بہترین سنیماٹوگرافر سے سرفراز

2024-11-16
’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

’ٹائم ٹو ریٹرن‘، سپرہیرو شکتی مان نے واپسی کے لیے اڑان بھر لی

2024-11-12
جیمز بانڈ کا کردار کرنا چاہتا ہوں لیکن میرا قد بہت چھوٹا ہے: شاہ رخ خان

سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

2024-11-08
Next Post
دبئی میں مالدار گداگر گرفتار، چالیس ہزار درہم برآمد 

دبئی میں مالدار گداگر گرفتار، چالیس ہزار درہم برآمد 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan