• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

جموں وکشمیر یوٹی میں خواتین اور بچوں کی حفاظت اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر یوٹی میں سماجی بہبودسکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا

Online Editor by Online Editor
2023-07-21
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
جموں وکشمیر یوٹی میں خواتین اور بچوں کی حفاظت اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر/21؍جولائی:
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ منعقد کی جس میں محکمہ سماجی بہبود کی کارکردگی ، کام کاج اور مرکزی اور یوٹی کی فلاحی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ سماجی تحفظ ، پسماندہ اَفراد کو سماجی اور معاشی بااختیار بنانا ہماری اوّلین ترجیح ہے ۔ مجموعی ترقی اور معاشی ترقی کے ثمرات معاشرے کے پسماندہ طبقوں تک پہنچنے چاہئیں اور یہ ہمارا اخلاقی اور آئینہ فرض ہے کہ ہرفرد کی ضروریات کو پورا کریںاور سب کے لئے وقار کو یقینی بنائیں۔‘‘اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ تمام فلاحی سکیموں کی صد فیصد اہداف کو یقینی بنائیں اور جاری سکیموں کے اَثرات کا جائزہ لیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اہل درخواستوں کی دستاویزات اور منظوری کا عمل جواب دہ ، ہموار اور آسان ہونا چاہیے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ فیلڈ اَفسروں کو زیادہ جواب دہ ، شراکت دار بنا کر اور سماجی مقاصد کے حصول کے لئے مربوط کوششوں سے ترسیل کے طریقہ کار میں تبدیلی لانا ہے ۔اُنہوں نے اَفسروں سے کہا کہ تعلیم کا حق ، خواتین کو بااِختیار بنانا، خوشگوار بچپن ،بزرگوںکے لئے زیادہ تحفظ اور معیاری زندگی کو یقینی بنایا جائے ۔
اُنہوں نے خواتین اور بچو ں کے لئے فلاحی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی میں خواتین اور بچوں کی حفاظت اِنتظامیہ کی اوّلین ترجیح ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے بیداری پروگراموں کے اِنعقاد اورمعاملات کی رِپورٹ ، تفتیش اور سخت کارروائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک مربوط طریقہ کار کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مصیبت میں مبتلا اَفراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جانی چاہیے۔
میٹنگ میں جسمانی طور خاص اَفراد ، ٹرانس جینڈروں ، بزرگ اور عمر رسیدہ شہریوں ، ایس سی / ایس ٹی ، پہاڑی کمیونٹی اور دیگر مستفیدین کے لئے فلاحی اَقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اُنہوں نے کہا ،’’ ایس سی، ایس ٹی، او بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور سیلف ایمپلائمنٹ سکیموں کے تحت پسماندہ گروپوں کی خاطر روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے مناسب توجہ اور حساسیت کی ضرورت ہے تاکہ انہیں ترقی میں برابر کا حصہ دار بنایا جا سکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے منشیات کے اِستعمال کے متاثرین کی بحالی کوششوں کے اَثرات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ان کے خود روزگار کے مواقع پیدا کریں، معاش کے لئے ہاتھ بٹائیںاور اُنہیں دوبارہ معاشرے میں ضم کرنے کے لئے صلاحیت کی تعمیر کریں۔
اُنہوں نے سماجی بہبود کے محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ مرکزی حکومت کے اشتراک سے جموں اور کشمیر صوبوں میں جسمانی طور پر خاص اَفراد کے لئے دو میگا کیمپوں کا اِنعقاد کرے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزیدہدایت کہ تمام اہل مستحقین کو ڈِس ایبلٹی سرٹیفکیٹوں کی صد فیصد سیچوریشن کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنروں اور پی آر آئی ممبران کو شامل کیا جائے۔اُنہوں نے مشن وتسلیہ، لاڈلی بیٹی ، میریج اسسٹنٹس سکیم، بچوں اور بزرگ شہریوں کے گھروں کے بنیادی ڈھانچے کی اَپ گریڈیشن ، وَن سٹاپ سینٹروں کا کام کرنا، منشیات کی طلب میں کمی اورلت سے نجات کی سرگرمیاں ، کمیونٹی موبلائزیشن اور محکمہ کی آئی اِی سی سرگرمیاں جیسی سکیموں او رپروگراموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔
میٹنگ میں سنگینیوں اور معاونین کی بھرتی، سڑکوں پر بچوں کی بحالی، ہیلپ لائنز کی قریبی نگرانی ، زیر اِلتوأ کو ختم کرنا ، نچلی سطح پر نئے آنگن واڑی مراکز کی رَسائی ، پوشن ٹریکرکا نفاذ اور یوم آزادی کی تقریبات میں چلڈرن ہومز کے قیدی بچوں کی شرکت پر بھی بات چیت ہوئی ۔کمشنر سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود محترمہ شیتل نندا نے محکمہ کے کام کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔اُنہوں نے میٹنگ کو مختلف کمیٹیوں کی تشکیل، محکمہ کے بہترین طرزِ عمل ، بصارت سے محروم اَفراد کے رہائشی سکول کے طلباء کی کامیابیاں ، پی او سی ایس او وغیرہ کے تحت معاوضہ پرمزید جانکاری دی ۔
میٹنگ میں چیف سیکرٹری ڈاکٹرارون کمار مہتا ن ، پرنسپل سیکرٹری محکمہ خزانہ سنتوش ڈی ویدیا، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے بدھوری ، محکمہ جات کے سربراہان اور محکمہ سماجی بہبود کے سینئر اَفسروں نے شرکت کی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان

Next Post

بجلی میٹر لگانے کے خلاف بے مقصداحتجاج

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post

بجلی میٹر لگانے کے خلاف بے مقصداحتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan