• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

دفعہ370کی تنسیخ :سپریم کورٹ میں روزانہ کی بنیاد پر با ضابطہ سماعت کا آغاز ،عمر عبداللہ کورٹ روم میں موجود

Online Editor by Online Editor
2023-08-02
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
سپریم کورٹ میں 4 اپریل سے مکمل طور پر’فزیکل‘ سماعت
FacebookTwitterWhatsappEmail

مانیٹر نگ ڈیسک

سپریم کورٹ آف انڈیا میں دفعہ370اور آرٹیکل 35(اے) کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی متعدد عرضیوں پر بدھ کو با ضابط طور پر سماعت کا آغاز ہوا ۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی میں پانچ ججوں کا آئینی بنچ آج سے روزانہ کی بنیاد پرسماعت کررہا ہے۔

بنچ میں جسٹس سنجے کشن کول، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس سوریا کانت بھی شامل ہیں۔11 جولائی کو بنچ نے 27 جولائی کو تحریری دلائل داخل کرنے اور مختلف فریقوں کی جانب سے سہولت کی تالیف کی آخری تاریخ مقرر کی تھی۔

پانچ ججوں کی بنچ نے کہا تھا کہ پیر اور جمعہ کے علاوہ اس کیس کی یومیہ بنیاد پر سماعت ہوگی۔ پیر اور جمعہ عدالت عظمیٰ میں متفرق معاملات کی سماعت کے دن ہیں۔ ان دنوں میں صرف نئی درخواستوں کی سماعت ہوتی ہے اور باقاعدہ مقدمات کی سماعت نہیں ہوتی۔عدالت نے درخواست گزاروں اور حکومت کے لیے ایک ایک وکیل مقرر کیا کہ وہ ریٹرن تیار کریں اور اسے 27 جولائی سے پہلے داخل کریں اور واضح کیا کہ مذکورہ تاریخ کے بعد کوئی بھی دستاویز قبول نہیں کی جائے گی۔

ایک پراسپیکٹس عدالت کو پورے کیس کا خلاصہ دیتا ہے تاکہ اسے حقائق کو تیزی سے سمجھنے میں مدد ملے۔بنچ نے کہا تھا کہ پانچ اگست 2019 کے نوٹیفکیشن کے بعد جموں و کشمیر کی سابقہ ??ریاست کی حیثیت کے تعلق سے پیر کو مرکز کی جانب سے داخل کردہ حلف نامے کا پانچ ججوں کی آئینی بنچ کے زیر سماعت آئینی مسئلہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

عمر عبد اللہ کورٹ میں موجود
جموں وکشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اس اہم کیس کی پہلی با ضابط سماعت پر سپریم کورٹ میں موجود رہے ۔انہوں نے سماعت سے قبل کہا ’ ہمیں انصاف ملنے کی امید ہے۔ ہم یہاں جموں و کشمیر کے لوگوں کی طرف سے ہیں۔ سپریم کورٹ میں پہلی بار میں یہاں یہ دیکھنے آیا ہوں کہ کپل سبل 5 اگست 2019 کے فیصلہ جات کو چیلنج کرنے والے کیس میں کیسے دلائل شروع کر یں گے‘۔

وکیل کپل سبل کے دلائل
عرضیوں پر دلائل دیتے ہوئے وکیل کپل سبل کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ یہ کہہ کر قرارداد پاس نہیں کر سکتاکہ وہ ‘آئین ساز اسمبلی’ ہے۔کوئی بھی پارلیمنٹ خود کو آئین ساز اسمبلی میں تبدیل نہیں کر سکتا،ہمیں تاریخ میں جانے کی ضرورت ہے،آرٹیکل 370 ہٹانے کی کوئی وجہ نہیں۔‘اس اہم معاملے پر تاحال سماعت جاری ہے ۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بارہمولہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ 2 ہائی برڈ ملی ٹنٹ گرفتار، اسلحہ و گولہ بارد بر آمد: پولیس

Next Post

سپریم کورٹ کو آئین کی لاج رکھنی چاہئے نہ کہ بی جے پی ایجنڈے کی، محبوبہ مفتی

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
ملک میں مسلمانوں کے گھر اور روزگار برباد کئے جا رہے ہیں: محبوبہ مفتی

سپریم کورٹ کو آئین کی لاج رکھنی چاہئے نہ کہ بی جے پی ایجنڈے کی، محبوبہ مفتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan