• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریاں مکمل، مودی لال قلعہ پر تقریب کی قیادت کریں گے

Online Editor by Online Editor
2023-08-13
in اہم ترین, تازہ تریں, قومی خبریں
A A
یوم آزادی کی تقریبات کی تیاریاں مکمل، مودی لال قلعہ پر تقریب کی قیادت کریں گے
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی، 13 اگست:
دارالحکومت دہلی کے تاریخی لال قلعہ پر 77ویں یوم آزادی کی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور وزیر اعظم نریندر مودی 15 اگست کوملک بھر میں منائے جانے والے یوم آزادی کے اس جشن کے موقع پر قومی پرچم لہرائیں گے اوراس تاریخی یادگار کی فصیل سے قوم سے خطاب کریں گے۔
اس سال یوم آزادی کے موقع پر ‘آزادی کا امرت مہوتسو ‘ کی تقریب اختتام پذیر ہوگی۔ اس کا آغاز وزیر اعظم نے 12 مارچ 2021 کو احمد آباد، گجرات میں سابرمتی آشرم سے کیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ، سال 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے مسٹر مودی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ملک نئے جوش و جذبے کے ساتھ ‘امرت کال’ کے اس سفر پر آگے بڑھے گا۔ یوم آزادی کو منانے کے لیے بہت سے نئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے اس سال بڑی تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
لال قلعہ میں ہونے والی تقریبات کا حصہ بننے کے لیے ملک بھر سے مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 1800 افراد کو ان کی شریک حیات کے ساتھ بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔ یہ پہل حکومت کے ‘جن بھاگیداری’ کے نقطہ نظر کے مطابق کی گئی ہے۔
ان خاص مہمانوں میں، 660 سے زیادہ متحرک دیہاتوں کے 400 سے زیادہ سرپنچ، فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن اسکیم سے وابستہ 250 لوگ، پردھان منتری کسان سمان ندھی یوجنا اور پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے 50-50 شرکاء، نئے پارلیمنٹ ہاؤس سمیت سینٹرل وسٹا پروجیکٹ سے جڑے 50 شرم یوگی (تعمیراتی کارکن)، 50-50 کھادی کارکن، سرحدی سڑکوں کی تعمیر، امرت سروور اور ہر گھر جل یوجنا سے وابستہ لوگوں کے ساتھ ساتھ 50-50 پرائمری اسکول کے اساتذہ، نرسیں اور ماہی گیر شامل ہی۔ ان میں سے چند معزز مہمانوں کا دہلی میں اپنے قیام کے دوران قومی جنگی یادگار کا دورہ کرنے اور وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ سے ملاقات کرنے کا پروگرام ہے۔
ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 75 جوڑوں کو بھی اپنے روایتی لباس میں لال قلعہ میں تقریب دیکھنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
نیشنل وار میموریل، انڈیا گیٹ، وجے چوک، نئی دہلی ریلوے اسٹیشن، پرگتی میدان، راج گھاٹ، جامع مسجد میٹرو اسٹیشن، راجیو چوک میٹرو اسٹیشن، دہلی گیٹ میٹرو اسٹیشن، آئی ٹی او میٹرو گیٹ، نوبت خانہ اور شیش گنج گرودوارہ سمیت 12 مقامات پر حکومت کی مختلف اسکیموں اور اقدامات کے لیے وقف سیلفی پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔
ان اسکیموں اور اقدامات میں گلوبل ہوپ، ویکسین اور یوگا، اجولا یوجنا، انترکش شکتی، ڈیجیٹل انڈیا، اسکل انڈیا، اسٹارٹ اپ انڈیا، سوچھ بھارت، سشکت بھارت، نیا بھارت، پاورنگ انڈیا، پردھان منتری آواس یوجنا اور جل جیون مشن شامل ہیں۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

چگ نے پی ایم مودی کے پیغام "میری ماٹی، میرا دیش” کے ساتھ سری نگر میں ترنگا یاترا کی قیادت کی

Next Post

ترنگا ریلیوں پر لوگوں کا رد عمل ظاہر کرتا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں: چیف جسٹس جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
ترنگا ریلیوں پر لوگوں کا رد عمل ظاہر کرتا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں: چیف جسٹس جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

ترنگا ریلیوں پر لوگوں کا رد عمل ظاہر کرتا ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں: چیف جسٹس جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan