نئی دلی۔ 14؍ اگست:
وزیراعظم نریندر مودی نے اُن متاثرین کو یاد کیا ، جن کی جانیں ملک کی تقسیم کے دوران چلی گئی تھیں ۔ ملک آج وبھاجن وبھیشکا سمرتی دوس منارہا ہے۔ جناب مودی نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان لوگوں کی جدوجہد کو یاد کیا جو اپنے گھروں سے اجاڑدئے گئے تھے۔ ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ وبھاجن وبھیشکا سمرتی دوس بھارت کے ان شہریوں کو عقیدت کے ساتھ یاد کرنے کا موقع ہے ، جن کی زندگی ملک کی تقسیم کی نذر ہوگئی۔
اس کے ساتھ ہی یہ دن ان لوگوں کی پریشانیوںاور جدوجہد کی بھی یاد دلاتا ہے جنہیں بے گھر ہونے کی پریشانی جھیلنے کو مجبور ہونا پڑا ۔ ایسے سبھی لوگوں کو میرا صد صد سلام ۔ اس سے پہلے ہندوستان کی قدیم تہذیبی اقدار، اس کی ثقافتوں کے ارتقاء، شاندار ماضی اور اخلاقیات کے شاندار سماگم کے بارے میں 17 زبانوں میں10 لاکھ سے زیادہ مرتبہ کھیلے گئے دنیا کے سب سے بڑے کوئز میں سے ایک، جگیاسا کےجیتنے والوں کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مبارکباد دی ہے۔
مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری کا ایک ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:جگیاسا کے تمام جیتنے والوں کو مبارکباد۔ یہ ایک وسیع کوشش تھی، جس کا مقصد نوجوانوں میں ہماری تاریخ اور ثقافت کے بارے میں معلومات کو بڑھانا تھا۔ اس کوئز کے تئیں ایسا غیر معمولی رسپانس دیکھ کر خوشی ہوئی۔
