جموں،15اپریل:
اپنی پارٹی صدر سید محمد الطا ف بخاری نے دیگر پارٹی لیڈران کے ہمراہ جموں وکشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی سرپرست اعلیٰ پروفیسر بھیم سنگھ کی رہائش گاہ کا دورہ کر کے اُن کی عیادت کی۔
الطاف بخاری نے بھیم سنگھ کی حال چال پوچھا جن کی صحت چند روز سے ناساز ہے اور وہ اسپتال بھی زیر علاج رہے۔ بخاری نے اُنہیں ہرممکن مدد کا یقین دلاتے ہوئے جلد صحت یابی کی دُعا کی۔خیال رہے کہ الطاف بخاری کے والد مرحوم سید محمد اقبال بخاری پروفیسر بھیم سنگھ کے قریبی ساتھی تھے اور دونوں کی طویل رفاقت رہی۔
صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ، صوبائی نائب صدر سابقہ ایم ایل اے فقیر ناتھ، اپنی ٹریڈ یونین صدر اعجاز کاظمی، صوبائی صدر یوتھ ونگ وپل بالی، ضلع نائب صدر جموں اربن وائی بہو مٹو، صوبائی سیکریٹری یوتھ ونگ ویشال زوتشی، سنیئر نائب صدر یوتھ ونگ سندیپ وید، جلال چودھری، ابھینو گپتا بھی موجود تھے۔
